لاہور: چیف جسٹس پاکستان نے لاہور کے پٹوار خانوں اور پٹواریوں کے بارے میں تفصیلی رپورٹ مانگ لی ہے جب کہ پنجاب حکومت اور سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو سے جواب بھی طلب کر لیا۔
چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے قبرستانوں کی اراضی کے انتقال کے معاملے پر سماعت کی اور حیرت کا اظہار کیا کہ اب پٹواری کس طرح زمین کی منتقلی کر سکتے ہیں، چیف جسٹس نے ہدایت کی یہ بتایا جائے کہ پٹواری اب کس قانون کے تحت کام کر رہے ہیں۔
چیف جسٹس پاکستان نے افسوس کا اظہار کیا کہ معصوم لوگوں کے ساتھ فراڈ کیا جاتا ہے، انہوں نے باور کرایا کہ لینڈ ریونیو اتھارٹی کی بجائے پٹواری کس حیثیت میں اراضی کا انتقال کر رہے ہیں، چیف جسٹس نے خبردار کیا کہ اگر قانونی جواز پیش نہ کر سکے تو پٹواریوں کو نکال دیا جائے۔ بعد ازاں کیس کی مزید کارروائی ایک ہفتے کیلئے ملتوی کردی گئی۔
The post چیف جسٹس نے لاہور کے پٹواریوں کی تفصیلی رپورٹ طلب کرلی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2EjZsmb
via IFTTT
No comments:
Post a Comment