Sunday, October 14, 2018

ترکی سے رہائی پانے والی امریکی پادری کی صدر ٹرمپ سے ملاقات ایکسپریس اردو

 واشنگٹن: ترکی سے رہائی پانے والے امریکی پادری اینڈریو برونسن امریکا پہنچ گئے جہاں صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات ہوئی۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا اور ترکی کے درمیان تنازعے کا باعث بننے والے امریکی پادری اینڈریو برونسن امریکا پہنچ گئے  جہاں اُن کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات ہوئی۔

ترکی سے رہائی کے بعد وہ جرمنی گئے تھے جہاں اُن کا طبی معائنہ کیا گیا جس کے بعد وہ اپنے وطن کے لیے روانہ ہوئے اور گزشتہ شب واشنگٹن پہنچے.

امریکی پادری کی صدر ٹرمپ سے ملاقات وائٹ ہاؤس میں صدر کے اوول آفس میں ہوئی۔ اس موقع پر ایک مختصر سی دعائیہ تقریب بھی رکھی گئی تھی جس میں صدر ٹرمپ نے بھی شرکت کی۔

یہ خبر بھی پڑھیں : بغاوت میں ملوث پادری کو رہا نہ کرنے پر امریکی صدر کی ترکی کو دھمکی

امریکی پادری 2016 میں ناکام فوجی بغاوت کے وقت ترکی ہی میں مقیم تھے اور ترک حکومت نے انہیں بغاوت میں معاونت کرنے اور جلاوطن ترک اپوزیشن لیڈر فتح گولن کے حمایتی ہونے کے شبے میں گرفتار کرلیا تھا۔

امریکی پادری دو سال تک جیل میں الزامات کا سامنا کرتے رہے تاہم رواں برس 27 جولائی کو ترک عدالت نے اینڈریو برونسن کو گھر میں نظر بند کرنے کا حکم دیا تھا۔

امریکی پادری کی نظربندی پر امریکا اور ترکی کے درمیان تناؤ پیدا ہوگیا تھا اور امریکی صدر نے پادری اینڈریو برونس کی عدم رہائی پر ترکی کو سخت پابندیوں کا سامنا کرنے کی دھمکی بھی دی تھی۔

ترک حکومت کا موقف تھا کہ ترکی کا عدالتی نظام صاف و شفاف انصاف کی فراہمی کی مکمل اہلیت رکھتا ہے اور امریکی پادری اینڈریو برونسن کے معاملے پر بھی حکومت عدالتی فیصلوں پرعمل درآمد کرانے کی پابند ہے۔

تاہم امریکا اور ترکی کے درمیان یہ تناؤ دو روز قبل اس وقت ختم ہو گیا جب ترک شہر ازمیر کی ایک عدالت نے امریکی پادری کو رہا کرنے کا حکم دیا جس کے بعد اینڈریو برونس کو اپنے وطن جانے کی اجازت دے دی گئی تھی۔

 

The post ترکی سے رہائی پانے والی امریکی پادری کی صدر ٹرمپ سے ملاقات appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2OovTEw
via IFTTT

No comments:

Post a Comment