کراچی کے علاقے شادمان سیکٹر 14 بی میں پولیس افسر کے گھر میں ڈکیتی کے دوران فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
ڈی ایس پی طارق ملک نے بتایا کہ چھ ڈاکو میرے گھر میں داخل ہوئے اور اہل خانہ کو یرغمال بنالیا، ملزمان ایک گھنٹے سے زائد وقت تک بنگلے میں موجود رہے، انہوں نے مجھے بھی تشدد کا نشانہ بنایا اور مزاحمت پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں میرا بھانجا ریاض جاں بحق ہوگیا۔
واردات کے وقت بنگلے میں ڈی ایس پی طارق ملک سمیت 6 افراد موجود تھے جبکہ ملزمان سونا، نقدی اور دو پستول لوٹ کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
The post کراچی میں پولیس افسر کے گھر میں ڈکیتی، فائرنگ سے ایک شخص ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2MCUdBb
via IFTTT
No comments:
Post a Comment