Sunday, August 25, 2019

زمین پرجنت کا منظرپیش کرنے والی بروغل وادی ایکسپریس اردو

پشاور: پاکستان میں قدرتی خوبصورتی اورایسے سیاحتی مقامات کی کمی نہیں جو دیکھنے والوں کومسحورکردیتے ہیں۔

ان میں سے ایک بروغل وادی ہے جوکے پی کے میں چترال کے انتہائی شمال میں واقع ہے۔یہ تنگ وادی چترال شہرسے 250 کلو میٹر دور ہے، اس کاایک کنارہ گلگت بلتستان اوردوسراافغان راہداری وخان سے جاملتا ہے۔ بروغل اوراشکومان کے درمیان درہ کرومبرہے جودونوں وادیوں کوالگ کرتاہے، وہاں مشہورکرومبرجھیل بھی ہے۔

چیناتر گلیشیئرسے گھری ہوئی وادی جنگلی جانوروں کی آماجگاہ ہے،جن میںریچھ ،چیتے، لومڑ اورگلہریاں وغیرہ شامل ہیں۔ زمین پرجنت کا منظرپیش کرنے والی وادی میں زندگی آسان نہیں،سردیوں میں 5 سے 6 فٹ برف پڑنے سے وادی کا رابطہ بیرونی دنیا سے کٹ جاتا ہے۔

اہل علاقہ موسم سرما کے آغاز سے قبل اپنے بیل بیچنے کیلیے چترال چلے جاتے ہیں جوان کی آمدن کاواحد ذریعہ ہے،اس سے وہ گھریلو استعمال کی چیزیں خریدتے ہیں۔ بروغل وادی کے ناظم امین جان تاجک نے بتایا کہ گذشتہ چند برسوں میں کچھ بہتری ہوئی ہے، اب کچھ لوگوں نے یہاں دکانیں کھولنا شروع کی ہیں،جہاں تمام سردیاں مختلف اشیا دستیاب ہوتی ہیں۔

The post زمین پرجنت کا منظرپیش کرنے والی بروغل وادی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2L6mBbQ
via IFTTT

No comments:

Post a Comment