Sunday, August 25, 2019

حیدرآباد میں انٹر پری میڈیکل کے نتائج؛ سندھ میں پست معیار تعلیم کا پول کھل گیا ایکسپریس اردو

 حیدرآباد:  سندھ میں معیار تعلیم نہایت پستی کی جانب گامزن ہے جس کا اندازہ تعلیمی بورڈز کی جانب سے نویں، دسویں، گیارہ اور بارہویں جماعت کے امتحانات کے جاری کردہ نتائج کو دیکھ کر اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔

تعلیمی بورڈ حیدرآباد نے اتوار کو بارہویں جماعت پری میڈیکل گروپ کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کیا جس میں ٹنڈو الٰہیار کے گورنمنٹ ایس ایم کالج کے نتائج نے معیار تعلیم اور طریقہ تدریس پر ہی سوالیہ نشان لگا دیا ہے، تعلیمی بورڈ کے جاری کردہ گزٹ کے مطابق ایس ایم کالج سے رواں سال 553 طلبا نے پری میڈیکل کے فارم جمع کرائے۔

جس میں سے کوئی بھی امیدوار اے ون گریڈ میں پاس نہیں ہوا۔ صرف 2 امیدوار اے گریڈ، 5 امیدوار بی گریڈ، 40 امیدوار سی گریڈ اور 21 امیدوار ڈی گریڈ میں پاس ہوئے جبکہ 485 امیدوار فیل قرار پائے جس میں سے بھی 357 ایسے امیدوار تھے جو تمام تین یا تین سے زائد پیپرز میں فیل ہوئے، 87 امیدوار ایک یا دو پیپرز میں فیل ہوئے اور41 امیدواروں کے نتائج کا پی کیسز کی وجہ سے روک لیے گیے۔ کالج کے اس شاندار نتائج کو تعلیمی بورڈ کے نتائج گزٹ کے صفحہ نمبر 113 سے لے کر صفحہ نمبر 116 تک تحریر کیا گیا ہے۔

The post حیدرآباد میں انٹر پری میڈیکل کے نتائج؛ سندھ میں پست معیار تعلیم کا پول کھل گیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/30zTnZj
via IFTTT

No comments:

Post a Comment