کوئٹہ: بولان میں سیکیورٹی فورسز نے تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنا دیا۔
ریلوے ٹریک کے نیچے نصب دھماکا خیز مواد ناکارہ بنا دیا گیا، کوئٹہ میں پرانی دشمنی کے شاخسانہ پر فائرنگ سے باپ بیٹا جاں بحق ہوگئے، بارکھان میں بھتیجے نے فائرنگ کر کے اپنے چچا کو قتل کر دیا، خضدار میں مال بردار گاڑی کی زد میں آکر ایک شخص جاں بحق ہوگیا، ژوب میں 2 گروپوں میں تصادم سے 5 افراد زخمی ہوگئے۔
بلوچستان کے ضلع بولان میں ہفتے کے روز سیکیورٹی فورسز اور لیویز فورس نے دوران چیکنگ مچھ کے قریب ریلوے ٹریک سے آئی ڈی اور دھماکا خیز مواد برآمد کر لیا جسے اسپیشل برانچ کے بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ناکارہ بنا دیا، سیکیورٹی ذرائع کے مطابق نامعلوم افراد نے تخریب کاری کی غرض سے 7 راکٹ اور دیگر دھماکا خیز مواد ریلوے ٹریک کے نیچے نصب کیا تھا، پولیس کے مطابق کوئٹہ میں سریاب کسٹم کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے جدید اسلحے سے فائرنگ کر کے باپ مولوی عبدالحئی اور بیٹا عبدالحفیظ کو قتل کر دیا، ضلع بارکھان کے علاقے دولاندی کے مقام پر بھتیجے نے فائرنگ کرکے اپنے چچا غلام رسول ولد دین محمد کو قتل کردیا، ملزم کی گرفتاری کیلیے لیویز نے کارروائی شروع کر دی ہے۔
خضدار کے تحصیل نال میں ایک محنت کش عزیز محمد قوم سیاہ پاد رند مقامی چائے کے ہوٹل کے باہر سویا ہوا تھا کہ ایک مال بردار گاڑی اس کے اوپر سے گزر گئی جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگیا تاہم اسپتال لے جاتے وقت وہ زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گیا، ضلع ژوب کے علاقے کلی خوژک زئی میں زمین کے تنازع پر 2 گروپوں میں ہونے والے تصادم کے نتیجے میں پتھر اور ڈنڈے لگنے سے 5 افراد زخمی ہوئے گئے، پنجگور پاکستان مارکیٹ میں ہفتے کے روز ہونے والی فائرنگ سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا تاہم فائرنگ کی وجوہ کا معلوم نہیں ہو سکا۔
The post بلوچستان؛ ریلوے ٹریک کو دھماکے سے تباہ کرنے کا منصوبہ ناکام، بارودی مواد راکٹ برآمد appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2YPra3j
via IFTTT
No comments:
Post a Comment