لاہور: قائداعظم ٹرافی فرسٹ الیون ٹورنامنٹ کے تیسرے راؤنڈ میں سینٹرل پنجاب نے بلوچستان کو رنز کے انبار تلے دبادیا۔
مہمان ٹیم نے 6 وکٹ 521 رنز اننگز ڈیکلیئرڈ کی، سلمان بٹ نے ڈبل سنچری جڑڈالی، میزبان الیون نے 119 رنز تک پہنچنے میں نصف ٹیم گنوادی، سندھ سے میچ میں روحیل نذیراور حماد اعظم نے ناردرن کی مشکلات کم کردیں ، ٹیم نے 9 وکٹ پر 271 رنز جوڑلیے، جبکہ ایبٹ آباد میں سدرن پنجاب کیخلاف بارش سے متاثرہ میچ میں خیبرپختونخوا کی بیٹنگ جاری ہے، صاحبزادہ فرحان نصف سنچری بناکر پویلین واپس ہوگئے۔
اسرار 77 پر ناٹ آؤٹ ہیں۔تفصیلات کے مطابق قائداعظم ٹرافی فرسٹ لیگ میں دوسرے دن بگٹی اسٹیڈیم کوئٹہ میں سینٹرل پنجاب نے سلمان بٹ کی شاندار ڈبل سنچری کی بدولت 521 رنز پر پہلی اننگز ڈیکلیئرڈکردی، سینٹرل پنجاب کے اوپنر سلمان بٹ (152)اور آل راؤنڈر ظفر گوہر(11) نے دوسرے روز کھیل کوآگے بڑھایا، ان کے درمیان205 رنز کی ساجھے داری بنی، سلمان بٹ نے لنچ سے قبل ڈبل سنچری مکمل کرلی۔
وہ 237 رنز کی اننگز کھیل کر میدان بدر ہوئے، 376 گیندوں کا سامنا کرنے والے اوپنر نے 33 چوکے جڑے، ظفرگوہر نے 14 چوکوں اور 3 سکسرز کی مدد سے ناقابل شکست 100 رنز نام درج کرائے، ان کی سنچری مکمل ہوتے ہی کپتان اظہر علی اننگز نے سینٹرل پنجاب کی اننگز 6وکٹ 521 رنز پر ختم کرنے کا اعلان کردیا، یاسر شاہ نے 3 جبکہ عماد بٹ، عمر گل اور خرم شہزاد نے 1،1 وکٹ لی، میزبان الیون کے 5 کھلاڑی 119رنز کے سفر میں پویلین واپس ہوچکے۔
عمران بٹ 33، کپتان عمران فرحت 15 اور ابوبکر 14رنز بناکر نمایاں رہے، نسیم شاہ نے 2 پلیئرز کو آؤٹ کیا، بسم اللہ خان 23 اور حسین طلعت 21 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔ایبٹ آبادکرکٹ اسٹیڈیم میں جاری خیبرپختونخوا اورسدرن پنجاب کے درمیان میچ کا دوسرا روز بھی بارش سے متاثر رہا، خراب موسم کے باعث دن بھر محض15.1 اوورز کا کھیل ہی ممکن ہوسکا۔
میزبان ٹیم کے کپتان صاحبزادہ فرحان نے اسرار اللہ کے ہمراہ 126رنزبغیرکسی نقصان سے دوسرے روزکھیل کا آغازکیا تو وہ اپنے انفرادی اسکور میں 15رنزکا ہی اضافہ کرسکے، صاحبزادہ فرحان 78 رنزبناکربلاول بھٹی کا شکاربنے، اسراراللہ77 پرناٹ آؤٹ ہیں، خیبرپختونخوا نے48 اوورز میں1وکٹ پر176رنزاسکور بورڈ پرجوڑلیے۔راولپنڈی میں رات بھر ہونے والی بارش کے باوجود کے آر ایل اسٹیڈیم پر میچ مقررہ وقت پر شروع کیا گیا تاہم خراب موسم کے باعث دوسرے روزصرف 61.4 اوورز کا کھیل ہی ممکن ہوسکا۔
روحیل نذیراورحماد اعظم کی نصف سنچریوں کے ساتھ ساتھ خراب موسم نے ناردرن کرکٹ ٹیم کی مشکلات کم کرنے میں اہم کردار ادا کیا، ٹیم نے 9 وکٹ پر271رنز بنالیے، روحیل نذیر67، حماد اعظم58 ، عمر وحید35 اور حیدرعلی26 رنز بنانے میں کامیاب رہے، سدرن پنجاب کے کاشف بھٹی نے 51رنز کے عوض 3 وکٹوں کا سودا کیا، سہیل خان اور تابش خان نے 2،2 کھلاڑیوں کو واپسی کے پروانے تھمائے۔
The post قائد اعظم ٹرافی ، سینٹرل پنجاب نے بلوچستان کو رنز کے انبار تلے دبا دیا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2mYhBOf
via IFTTT
No comments:
Post a Comment