لاہور: حارث رؤف کی جگہ سنبھالنے والے ڈیل اسٹین ہمدردی جتانے لگے۔
وہ خود پاکستانی پیسر کے معیار کی کارکردگی دکھانے میں بھی ناکام رہے۔ آسٹریلوی بگ بیش لیگ میں ڈیل اسٹین انجری کی وجہ سے میلبورن اسٹارزکو ابتدائی میچز کیلیے دستیاب نہیں تھے، ان کا خلا پُر کرنے کیلیے حارث رؤف کی خدمات حاصل کی گئیں، پاکستانی پیسر نے پہلے میچ میں 2 شکارکرنے کے بعد دوسرے میں 5وکٹوں کے ساتھ تہلکہ مچادیا، ان کی کارکردگی دنیا بھر میں توجہ کا مرکز بنی،اس کے باوجود حارث رؤف کو باہربٹھانے کا حیران کن فیصلہ کیا گیا۔
ان کی جگہ لینے والے ڈیل اسٹین نے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی بولر نے حیران کن کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شاندار بولنگ کی،ان کی جگہ سنبھالنے سے مجھ پر توقعات کا بوجھ بڑھ گیا، میں حارث کے حوالے سے ٹیم کے پلان سے واقف نہیں لیکن اسکواڈ کے ساتھ رہتے ہوئے ان کو مزید سیکھنے کا موقع ملے گا۔ دریں اثنااسٹین اپنا انتخاب درست ثابت نہیں کرسکے، انھوں نے ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کیخلاف میچ کے3اوورز میں 29رنز دیکر ایک وکٹ حاصل کی، ان سے چوتھا اوورکرانے کی ضرورت ہی محسوس نہیں ہوئی۔
The post بگ بیش: حارث رؤف کی جگہ سنبھالنے والے اسٹین ہمدردی جتانے لگے appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/365FTqT
via IFTTT
No comments:
Post a Comment