کراچی: سابق فاسٹ بولرمحمد وسیم نے کہا کہ مایوسی ہوتی ہے جب آپ کی قومی ٹیم کارکردگی نہیں دکھا پاتی۔
سابق فاسٹ بولرمحمد وسیم نے کہا کہ ٹیم کو تھوڑا وقت دینا ہوگا، ہماری ٹیم میں نوجوان کھلاڑی موجود ہیں،آسٹریلیا میں ماضی میں بھی ہمارا ریکارڈ اچھا نہیں رہا، پاکستان ٹیم میں کچھ ایسے بھی کپتان بنے ہیں جن کے بارے میں لگتا تھا کہ انھیں مجبوری میں کپتان بنایا گیا ہو، ٹیم میں تجربے کی کمی ہے، ٹیم میں فاسٹ بولرز کا فقدان ہے، ڈومیسٹک لیول میں کپتان تیار کرنے ہوں گے۔
محمد وسیم نے کہا کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ واپس آنا خوش آئند ہے، ہیڈ کوچ اور بولنگ کوچ کو موقع دینا چاہیے، ایک سیریزپرفیصلہ کرنا درست نہیں،ہمارے پاس بیٹنگ،بولنگ، کوچز ،کسی کا بھی بیک اپ موجود نہیں،سرفراز احمد اوراظہرعلی کا موازنہ درست نہیں ہے۔
The post سرفرازاحمد اوراظہرعلی کا موازنہ کرنا درست نہیں، محمد وسیم appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2P4069l
via IFTTT
No comments:
Post a Comment