Wednesday, December 30, 2020

پی ٹی آئی نے ن لیگ اور پی پی کے پیدا کردہ مسائل بڑھائے، سراج الحق ایکسپریس اردو

 لاہور: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہاہے کہ پی ٹی آئی نے ن لیگ اور پی پی کے پیدا کردہ مسائل بڑھائے ہیں۔

سینیٹ اجلاس میں شرکت کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو اور میڈیکل کالجز میں داخلہ کے لیے ٹیسٹ دینے والے طلبہ و طالبات کے نمائندہ وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت ایڈہاک ازم کی بنیاد پر چل رہی ہے، پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں نے گزشتہ ادوار میں حکومتوں کے مزے لیے اور ملک کو مسائل سے دوچار کیا، پی ٹی آئی نے ان مسائل میں مزید اضافہ کیا، 2020 پاکستان میں کسان، صحافی، دکاندار، تاجر سمیت سب پر بھاری رہا، جاگیردار اور سرمایہ دار کے چنگل سے آزادی حاصل کرنا ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ میڈیکل کالجز میں داخلہ کے لیے ٹیسٹ دینے والے طلبہ و طالبات کے مطالبات کو فی الفور پورا کیا جائے،پی ڈی ایم مختلف الخیال جماعتوں کا مجموعہ ہے اور سب کا اپنا اپنا ایجنڈا ہے۔

قبل ازیں سینیٹ کے ڈپٹی چیئرمین سلیم مانڈوی والا نے سراج الحق سے ان کی والدہ کی وفات پر تعزیت کے لیے ملاقات کی۔

The post پی ٹی آئی نے ن لیگ اور پی پی کے پیدا کردہ مسائل بڑھائے، سراج الحق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3rOV57p
via IFTTT

No comments:

Post a Comment