Wednesday, February 24, 2021

اے کلاس محمد حفیظ نے سی کیٹیگری ٹھکرا دی ایکسپریس اردو

 کراچی: اے کلاس محمد حفیظ نے سی کیٹیگری ٹھکرا دی جب کہ محمد رضوان اور فواد عالم کو عمدہ کارکردگی کا صلہ مل گیا۔

مسلسل عمدہ کارکردگی کے باوجود پی سی بی محمد حفیظ کی خدمات کو تسلیم کرنے پر آمادہ نہیں ہے،قرنطینہ کے معاملے پر انھیں جنوبی افریقہ کیخلاف سیریز سے نظرانداز کیا گیا،اس سے قبل ایوارڈ بھی نہیں دیا، اب سی کیٹیگری کنٹریکٹ کی پیشکش کر کے ان کو مزید مایوس کر دیا۔

رواں سیزن میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر محمد رضوان کو سینٹرل کنٹریکٹ کی بی کیٹیگری سے ترقی دے کر اے میں شامل کرلیا گیا جہاں بابراعظم، اظہر علی اور شاہین شاہ آفریدی پہلے ہی موجود ہیں۔

محمد رضوان رواں سیزن ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹسمین ہیں،انھوں نے 7 میچز میں 52.90کی اوسط سے 529 رنز اسکور کیے،ٹی ٹوئنٹی میں 65 کی ایوریج سے 325 رنز بناکروہ تیسرے نمبر پر ہیں،رضوان نے ٹیسٹ کرکٹ میں وکٹوں کے پیچھے 16، ٹی ٹوئنٹی میں 8 اور ون ڈے میں 3 شکار کیے۔

فواد عالم کو ڈومیسٹک کرکٹ کی اے پلس کیٹیگری سے ترقی دے کر سینٹرل کنٹریکٹ کی سی کٹیگری میں شامل کیا گیا ہے،انھوں نے حال ہی میں نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں 2 سنچریاں بنائیں۔

دریں اثنا پی سی بی کے چیف ایگزیکٹیو وسیم خان کا کہنا ہے کہ ہم نے ٹی ٹوئنٹی اسپیشلسٹ محمد حفیظ کو بھی سینٹرل کنٹریکٹ سی کیٹیگری کی پیشکش کی تھی مگر انھوں نے اسے قبول کرنے سے معذرت کرلی،ہمیں ان کے فیصلے پرمایوسی ضرور ہوئی مگراس کا احترام کرتے ہیں،حفیظ نئے سیزن کا انتظار کرنا چاہتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ہم سینٹرل کنٹریکٹ میں ترقی پانے پر محمد رضوان اور فواد عالم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں،یہ فیصلہ سلیکشن کمیٹی کے سربراہ محمد وسیم سے ملاقات میں کھلاڑیوں کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد کیا،پلیئرزکو دوران سیزن ترقی ملنے سے دیگر کو مثبت پیغام ملے گا۔

The post اے کلاس محمد حفیظ نے سی کیٹیگری ٹھکرا دی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3pSSqr0
via IFTTT

No comments:

Post a Comment