لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سال 2021 میں عمدہ کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو 15 ، 15 لاکھ روپے انعام سے نواز دیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پی سی بی کی جانب سے ٹی ٹوینٹی، ورلڈکپ 2021 اور ٹیسٹ فارمیٹ میں شاندار پرکارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور کے فار اینڈ بلڈنگ میں ہونے والی اس تقریب میں چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے کپتان بابر اعظم سمیت کیلنڈر ائیر کے ٹاپ پرفارمرز کو انعامات سے نوازا۔
تقریب میں کپتان بابر اعظم، محمد رضوان، شاہین شاہ آفریدی اور سرفراز احمد، عماد وسیم، شاہ نواز دھانی، حیدر علی، ساجد خان اور عابد علی، ہیٹنگ کوچ ثقلین مشتاق اور دیگر قومی کرکٹرز شریک تھے۔
مزید پڑھیں: ٹیم کی کارکردگی کا گراف بہتر ہونا خوش آئند ہے، رمیز راجا
پی سی بی کی جانب سے 2021 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو پندرہ پندرہ لاکھ روپے جبکہ اسپورٹس اسٹاف کو دو سے دس لاکھ روپے تک چیک دیا گیا۔
تقریب میں بورڈ سربراہ نے کھلاڑیوں کی عمدہ کارکردگی پر دل کھول کر تعریف کی اور پرفارمنس میں تسلسل جاری رکھنے کی ہدایت کی۔
پی سی بی چیئرمین رمیز راجہ نے کھلاڑیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی ٹیم کے لیے سال 2021 آؤٹ کلاس رہا، ہم کرکٹرز کو انعام ضرور دے رہے ہیں جو اُن کی پرفارمنس کے حساب سے بہت کم ہے۔
یہ بھی پڑھیں: محمد رضوان 2021 کے سب سے قیمتی کھلاڑی قرار
انہوں نے کہا کہ میرے آنے سے پہلے بھی ان کی پرفارمنس زبردست تھی، پاکستانی ٹیم کی کارکردگی کا گراف بہتر ہونا خوش آئند ہے، یقین ہے کہ پرفارمنس میں بہتری کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا ۔
رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ کرکٹرز کی حوصلہ افزائی کرنا ضروری یے کیونکہ ایسے اقدامات سے کھلاڑیوں کا حوصلہ بلند ہوتا ہے۔ پی سی بی چیئرمین نے مزید کہا کہ لیگز، کوویڈ اور دوسری مصروفیات کی وجہ سے تقریب کو مختصر رکھا گیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے اس تقریب کی ویڈیو جلد جاری کی جائے گی۔
The post پی سی بی کا کامیاب کھلاڑیوں کو 15، 15 لاکھ روپے کا انعام appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3rgOaV2
via IFTTT
No comments:
Post a Comment