Sunday, January 2, 2022

دنیا بھر میں 2021 کے دوران 45 صحافیوں کو قتل کیا گیا، آر ایس ایف ایکسپریس اردو

 واشنگٹن: انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹس (آئی ایف جے) کے مطابق 2021 میں دنیا بھر میں مجموعی طور پر 45 صحافی مارے گئے ہیں۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق یہ کسی بھی سال کے لیے ریکارڈ کی گئی ’سب سے کم اموات میں سے ایک‘ ہے۔

آئی ایف جے کے مطابق سب سے زیادہ صحافی افغانستان میں مارے گئے جن کی تعداد 9 تھی۔ علاوہ ازیں میکسیکو میں 8، بھارت میں 4 اور پاکستان میں 3 صحافی مارے گئے۔

مزیدپڑھیں: افغانستان میں 3 خواتین صحافیوں کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا گیا

آئی ایف جے کہا کہ ’اگرچہ ہلاکتوں میں کمی خوش آئند خبر ہے لیکن مسلسل تشدد کے پیش نظر یہ ایک مختصر سا سکون ہے‘۔

اس سے قبل رپورٹرز ودآؤٹ بارڈرز (آر ایس ایف) نے دو ہفتے قبل سال 2021 میں دنیا بھر میں 46 صحافیوں کے ہلاکت رپورٹ کی تھی۔

آر ایس ایف کے مطابق 1995 کے بعد سے یہ تعداد اب تک کی سب سے کم تعداد قرار پائی ہے۔ آئی ایف جے نے مزید کہا کہ میڈیا ورکرز ’ممالک میں بدعنوانی، جرائم اور اختیارات کے ناجائز استعمال کو بے نقاب کرنے پر اکثر قتل کردیے جاتے ہیں‘۔

یہ بھی پڑھیں: افغانستان میں مقتول صحافی کے گھر پر حملے میں 3 ہلاک، 3 اغوا

علاقائی طور پر ایشیا پیسفک صحافیوں کے لیے خطرناک رہا جہاں 50 صحافی اپنی جان سے گئے اوردوسرے نمبر پر امریکا ہے جہاں 10 ہلاکتیں ریکارڈ کی گئیں۔ جبکہ افریقا میں 8 صحافی قتل کردیے گئے۔

یورپ میں 6 صحافی مارے گئے جب کہ مشرق وسطیٰ اور عرب ممالک میں صرف ایک صحافی مارا گیا۔ آئی ایف جے نے کہا کہ حالیہ برس میں مسلح تصادم سے وابستہ خطرات کم ہوئے ہیں۔

The post دنیا بھر میں 2021 کے دوران 45 صحافیوں کو قتل کیا گیا، آر ایس ایف appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3FVap9a
via IFTTT

No comments:

Post a Comment