Tuesday, January 4, 2022

بلوچستان میں شدید بارشیں، فوج کی امدادی کارروائیاں جاری، آئی ایس پی آر ایکسپریس اردو

 کوئٹہ: بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں شدید بارشیں ہوئیں جس میں پاک فوج کی امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

پاک فوج کے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں شدید بارشیں کے نیتجے میں نشیبی علاقوں میں سیلابی صورت حال پیدا ہوگئی، کھڑے پانی سے مقامی آبادی اور سیاحوں کو شدید مشکلات کا سامنا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ریسکیو اینڈ ریلیف کوششوں میں فوجی دستوں کی سول انتظامیہ کی فوری معاونت جاری ہے، فوجی دستوں نے پانی میں گھرے افراد کو محفوظ مقامات تک منتقل کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق نشیبی علاقوں سے پانی نکالنے کے عمل میں بھی سول انتظامیہ کی معاونت کی گئی، کوسٹل ہائی وے، پسنی، سربندر، جیونی کے علاقوں میں متاثرین کو شیلٹر اور خوراک فراہم کی گئی۔

The post بلوچستان میں شدید بارشیں، فوج کی امدادی کارروائیاں جاری، آئی ایس پی آر appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3qPjsC8
via IFTTT

No comments:

Post a Comment