حمل:
21مارچ تا21اپریل
آج آپ ذہنی طور پر الجھ سکتے ہیں اور اس کی بڑی وجہ اپنوں کے رویے بھی ہو سکتے ہیں وہ دوست احباب جن پر آپ کو ضرورت سے زیادہ اعتبار تھا آپ کے اعتبار کو ٹھیس پہنچا سکتے ہیں۔

ثور:
22 اپریل تا 20 مئی
آپ اپنے فرائض کی تکمیل ہوش مندی کیساتھ کریں افسران کو ہر ممکن کوشش سے راضی ہی رکھیں تاکہ مخالف کو منہ کی کھانی پڑ جائے حتیٰ الامکان اپنے سسرال والوں کو خوش رکھنے کی کوشش کیجئے۔

جوزا:
21 مئی تا 21جون
اپنے ہوش و حواس بحال رکھتے ہوئے اہم امور انجام دیں اپنے حقوق کی حفاظت ضرور کریں لیکن جذباتی انداز سے نہیں سفر نزدیکی بہ شوق کریں۔

سرطان:
22جون تا23جولائی
اپنے گھر میں غیر ضروری افراد کی آمد و رفت پر پابندی لگا دیں تاکہ کسی کو کچھ کرنے کرانے کا موقع نہ ملے اگر آپ اپنی مزاجی کیفیت نہ بدل سکیں تو پھر خلاف منشاء معمولی سی بات پر بھڑکنا نقصان دہ ہے۔

اسد:
24جولائی تا23اگست
مایوسی کے اندھیرے اجالوں کی دبیز چادر تلے دم توڑ سکتے ہیں بس ضرورت اس بات کی ہے کہ آپ اپنی سوچ کا انداز بدل دیجئے پھر دیکھیں ہر مسئلہ بفضل خدا حل ہوتا چلا جائے گا۔

سنبلہ:
24اگست تا23ستمبر
اپنے دل کا راز آج آپ کسی سے بھی نہ کہے چاہے یہ آپ کا کتنا ہی بھروسے مند ساتھی ہی کیوں نہ ہو کیونکہ اگر آپ نے ایسا کیا تو بہت ساری پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

میزان:
24ستمبر تا23اکتوبر
سیاسی و سماجی شخصیات اپنے فیصلے سوچ سمجھ کر کریں اور ہر ایک پرآنکھیں بند کرکے اعتراض نہ ہی کریں بلکہ اپنی آنکھیں کھلی ہی رکھیں تاکہ آپ کسی غلط راستے کا انتخاب نہ کر بیٹھیں۔

عقرب:
24اکتوبر تا22نومبر
چند نام نہاد دوست آپ کیخلاف سازش کر سکتے ہیں بہرحال آپ کو اتنا اندازہ تو ہو ہی چکا ہو گا کہ بُرے وقت کے دوران کوئی بھی کسی کا ساتھ نہیں دیتا۔

قوس:
23نومبر تا22دسمبر
آپ کے ذاتی منصوبے درست نہیں اپنے مخلص ساتھیوں کے ساتھ مشورہ ضرور کریں کاروبار میں کسی بھی قسم کی تبدیلی ہرگز نہ کریں۔

جدی:
23دسمبر تا20جنوری
آج کے دن مستقبل کے بارے میں اہم فیصلے کر سکیں گے سفر سردست نہ ہی کریں تو بہتر ہے محبوب سے وابستہ توقع پوری ہو گی۔

دلو:
21جنوری تا19فروری
اپنی صحت جسمانی کا خصوصی خیال رکھیں نزلہ کھانسی و زکام کی بدولت آپ کی طبیعت ناساز ہو سکتی ہے لہٰذا علاج کی جانب سے غفلت نہ برتیں۔

حوت:
20 فروری تا 20 مارچ
ان گنت رکاوٹیں آپ کے راستے میں حائل رہیں گی مگر آپ بلاشہ ان رکاوٹوں کو گرا کر کامیابی کا سفر طے کرتے جائیں گے۔

The post آج کا دن کیسا رہے گا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3ENqaxs
via IFTTT
No comments:
Post a Comment