نئی دہلی: بھارت کے شہر سکندر آباد میں موٹر سائیکل کے شو روم میں آگ لگنے سے 8 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست تلنگانہ کے شہر سکندر آباد میں ای موٹرسائیکلوں کے شو روم میں آتشزدگی سے خاتون سمیت 8 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ آتشزدگی کے وقت شو روم میں ای اسکوٹرز چارج ہو رہی تھیں جس سے ممکنہ طور پر شارٹ سرکٹ ہوا اور آگ بھڑک اٹھی۔ شو روم میں لگنے والی آگ نے چوتھی منزل پر واقع ریسٹورنٹ کو بھی لپیٹ میں لے لیا۔
رپورٹس کے مطابق کچھ افراد نے آگ سے بچنے کے لئے عمارت سے چھلانگ لگا دی۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
The post بھارت میں ای موٹرسائیکل شو روم میں آگ لگ گئی،خاتون سمیت8 افراد ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/V8A6kpd
via IFTTT
No comments:
Post a Comment