Sunday, September 4, 2022

کراچی میں اسٹریٹ کرائم کو روکنے کیلیے پولیس کا موٹرسائیکل اسکواڈ فعال ایکسپریس اردو

کراچی: کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو نے اسٹریٹ کرائم پر قابو پانے کے لیے پولیس کے موٹر سائیکل اسکواڈ کو فعال کرنے کا حکم دے دیا۔ 

گزشتہ روز اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں انہوں نے افسران کو اسٹریٹ کرائم پر قابو پانے کے لیے واضح ہدایات جاری کیں۔ ترجمان کراچی پولیس کے مطابق تمام اضلاع سے 100 موٹرسائیکلیں اس اسکواڈ کا حصہ ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ تمام تھانہ جات کے ایس ایچ اوز اور انوسٹی گیشن یونٹ اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف چھاپہ مار کارروائیاں کرینگے۔ کراچی پولیس چیف نے مزید کہا کہ شہر میں منشیات کی روک تھام کے لیے بھی موثر کارروائیاں کی جائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اسٹریٹ کرائم اور منشیات پر قابو پانے کیلئے ضلعی سربراہان ایس ایچ اوز کی کارکردگی پر نظر رکھیں کسی بھی غفلت کی صورت میں سخت محکمہ جاتی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

The post کراچی میں اسٹریٹ کرائم کو روکنے کیلیے پولیس کا موٹرسائیکل اسکواڈ فعال appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/UQL7z4Y
via IFTTT

No comments:

Post a Comment