Sunday, September 4, 2022

قومی کرکٹ ٹیم کی فتح پر شائقین کا جشن؛ شہریوں کا والہانہ رقص ایکسپریس اردو

کراچی: ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کے سپر فور مرحلے کے سنسنی خیز مقابلے میں  بھارت کو 5 وکٹوں سے شکست دینے والی قومی ٹیم کی فتح پر شائقین نے خوب جشن منایا ہے۔

کراچی میں روایتی حریفوں  پاک بھارت کے درمیان  کرکٹ ٹاکرے کو براہ راست دکھانے کے لیے  مختلف  مقامات پر بڑی اسکرینز لگائی گئیں تھیں، ان میں  کراچی پریس کلب، آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی ، پورٹ گرینڈ، فرئیر ہال، کے ایم سی بلڈنگ اور دیگر مقامات شامل تھے۔

نشیب و فراز کے مراحل سے گزرنے والے اس مقابلے کے دوران شائقین نے پرجوش انداز میں تالیاں بجا کر  قومی ٹیم اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی اور شاندار کارکردگی پر نعرے بازی کی۔

شائقین کرکٹ  نےروائیتی لباس میں ملبوس ڈھول کی تھاپ پر والہانہ رقص کیا اور جیت کا خوب جشن منایا۔ کرکٹ کے مداحوں کا کہنا تھا کہ ہماری دعائیں ٹیم کے ساتھ ہیں، ٹیم کا مورال بلند ہے، فائنل میں بھی کامیابی پاکستان کا مقدر ہوگی اور قومی ٹیم ایشیا کپ کی فاتح بن کر واپس وطن لوٹے گی۔

The post قومی کرکٹ ٹیم کی فتح پر شائقین کا جشن؛ شہریوں کا والہانہ رقص appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/PcJHqKt
via IFTTT

No comments:

Post a Comment