کراچی: کامران اکمل نے چیف قومی جونیئر سلیکٹر اور قومی سلیکشن کمیٹی کے رکن کی ذمہ داری سے معذرت کرلی۔
پی ایس ایل8 میں پشاور زلمی کےبیٹنگ کنسلٹنٹ اور سابق ٹیسٹ وکٹ کیپربیٹر کامران اکمل نے پی سی بی کا سلیکشن کمیٹی میں شامل کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ لیگ کے دوران نجی ٹی وی چینل کے ساتھ مصروفیات کے باعث فی الحال یہ ذمہ داریاں نہیں سنبھال سکتا۔
ان کا کہنا ہے کہ اپنے فیصلے سے بورڈ کو آگاہ کردیا ہے۔پی ایس ایل کے بعد پی سی بی کو اپنی دستیابی کے حوالے سے آگاہ کروں گا۔مستقبل میں مجھے عہدہ دینے کا فیصلہ پی سی بی کا ہوگا۔
The post کامران اکمل کی قومی سلیکشن کمیٹی کی ذمہ داری سے معذرت appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/xnSgu3M
via IFTTT
No comments:
Post a Comment