Friday, June 15, 2018

فٹبال ورلڈ کپ میں یورا گوئے نے مصر کو 0-1 سے شکست دیدی ایکسپریس اردو

ایکاٹیرنبرگ: روس میں جاری فٹبال ورلڈ کپ کے دوسرے روز پہلے میچ میں یورا گوئے نے مصر کو 0-1 سے شکست دے دی۔

فٹبال ورلڈکپ کا میلہ روس میں جاری ہے جہاں یوراگوئے نے مصر کو شکست دی دے۔ کندھے کی انجری کا شکار محمد صلاح بغیر میدان میں اترنے والی افریقی ٹیم نے زبردست مزاحمت کی لیکن آخری لمحات میں جوز جمینز نے ہیڈر پر گول داغ کر اپنی ٹیم کو فتح دلادی، ابتدا میں ہی مصر کو یوراگوئے کی جانب سے تابڑ توڑ حملوں کا سامنا کرنا پڑا، تاہم دفاعی کھلاڑی کسی نہ کسی طور حریف کی کوششیں ناکام بناتے رہے۔

لوئیس سواریز نے متعدد مواقع ضائع کئے، اس دوران یوراگوئے بھی چند بڑی غلطیاں بھی کیں جن کا مصری فاروڈز فائدہ اٹھانے میں ناکام رہے، پہلے ہاف کے آخری لمحات میں لوئیس سواریز کی کک پر بال ایک بار پھر گول پوسٹ سے باہر چلی گئی۔ دوسرے ہاف کے آغاز میں ہی لوئیس سواریز کو گول پوسٹ سے چند فٹ کے فاصلے پر بال ملا لیکن مصری گول کیپریورئے گوئے کے فارورڈ سے زیادہ چابکدست نکلے، مصر کی جانب سے چند اچھی مووز کے باوجود فنشنگ اور محمد صلاح کی کمی شدت سے محسوس ہوئی۔

آخری لمحات میں یوراگوئے کے حملوں میں تیزی آگئی، 89ویں منٹ میں جوز جمینز نے رائٹ سے ملنے والے پاس پر ہیڈرکیساتھ بال کو جال میں پھینک کر مصر کی شاندار مزاحمت کا خاتمہ کردیا،کھیل کا اختتام یورا گوئے کی 0-1 سے برتری کیساتھ ہوا۔

The post فٹبال ورلڈ کپ میں یورا گوئے نے مصر کو 0-1 سے شکست دیدی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2Mt9KQR
via IFTTT

No comments:

Post a Comment