واشنگٹن: امریکا کی 17 ریاستوں نے تارکین وطن کے اہل خانہ کو غیر قانونی طور پر منقسم کرنے پر ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف مقدمہ دائر کردیا ہے۔
بین الاقوامی نشریاتی ادارے کے مطابق واشنگٹن، نیویارک اور کیلیفورنیا کے ڈیموکریٹک اٹارنی جنرلز سمیت امریکا کی 17 ریاستوں نے تارکین وطن کے معاملے پر ٹرمپ انتظامیہ کو ملزم ٹہراتے ہوئے مقدمہ دائر کروادیا ہے۔ مقدمے میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ تارکین وطن خاندانوں کو ظالمانہ اور غیر قانونی طور پر منقسم کیا گیا ہے جس کے لیے انتظامیہ نے سنگین انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔ یہ مقدمہ میں امریکی ریاست واشنگٹن کے شہر سیئٹیل میں داخل کیا گیا ہے جس میں صدر ٹرمپ کے 20 جون کے حکم نامے کو پرفریب قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ تارکین وطن کے خاندانوں کو ضابطے کی کارروائی اور پناہ حاصل کرنے کے حق سے محروم کیا گیا ہے۔ اور اس اقدام سے دنیا بھر میں امریکا کے لیے نفرت میں اضافے ہوگا۔
واضح رہے کہ ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ 17 ریاستوں اپنے اٹارنی جنرلز کے ذریعے امریکا کے ایگزیکٹیو آرڈر کے خلاف جاتے ہوئے مقدمہ دائر کیا ہو۔ ریاستوں نے پناہ حاصل کرنے کے لیے امریکا آنے والوں کو داخلہ دینے سے انکار کرنے والی پالیسی کی سخت الفاظ میں مخالفت کی ہے۔
The post تارکین وطن کے معاملے پر 17 امریکی ریاستوں کی ٹرمپ کے خلاف قانونی چارہ جوئی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2MrACQd
via IFTTT
No comments:
Post a Comment