Friday, June 15, 2018

زمبابوین بورڈ کا کرکٹرز کو واجبات 25جولائی تک ادا کرنے کا وعدہ ایکسپریس اردو

ہرارے: زمبابوے نے کرکٹرز کو واجبات 25جولائی تک ادا کرنے کا وعدہ کرلیا ہے۔

زمبابوین کھلاڑیوں نے کرکٹ بورڈ کو بورڈ کو ڈیڈلائن دی تھی کہ ان کے تمام واجبات 25 جون تک ادا کیے جائیں، ورنہ وہ ہرارے اور بولاوایو میں شیڈول ٹرائنگولر سیریز کا بائیکاٹ کردیں گے، بعد ازاں یہ اطلاعات بھی موصول ہوئیں کہ کھلاڑیوں کو صرف ایک ماہ کی تنخواہ ادا کردی گئی ہے۔

اب زمبابوین کرکٹ بورڈ کی جانب سے پلیئرز کو لکھے گئے ایک خط میں وعدہ کیا گیاکہ انھیں سری لنکن ٹور سمیت مکمل واجبات 25جولائی تک ادا کردیے جائیں گے۔

واضح رہے زمبابوے میں ہونے والی ٹرائنگولر سیریز میں پاکستان اور آسٹریلیا کو بھی شرکت کرنا ہے۔

The post زمبابوین بورڈ کا کرکٹرز کو واجبات 25جولائی تک ادا کرنے کا وعدہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2JIuBSF
via IFTTT

No comments:

Post a Comment