Friday, June 15, 2018

پنجاب میں خواجہ سراؤں کے مابین کھیلوں کے مقابلے کروانے کا فیصلہ ایکسپریس اردو

لاہور: پاکستان میں خواجہ سراؤں کی تعلیم اور انہیں ہنرمند بنانے کے لیے کام کرنیوالی غیرسرکاری تنظیم نے ملک کے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں پہلی بار خواجہ سراؤں کے مابین مختلف کھیلوں کے مقابلے کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔

غیرسرکاری تنظیم ایکسپلورنگ فیوچرفاؤنڈین (ای ایف ایف ) نے خواجہ سراؤں کے مابین اسپورٹس فیسٹیول کروانے کی منصوبہ بندی کی ہے، پنجاب کی سطح پر ہونے والےمختلف کھیلوں کے ان مقابلوں میں  خواجہ سرا مختلف کیٹگریز کے مطابق حصہ لے سکیں گے۔ ای ایف ایف کے بانی آصف شہزاد نے ایکسپریس نیوز کوبتایا کہ ہماری سوسائٹی میں جس طرح مردوں اور عورتوں کے کھیلوں کے مقابلے ہوتے ہیں اسی طرح ہم لوگ خواجہ سراؤں کے مقابلے کرواناچاہتے ہیں، تاکہ کھیلوں جیسی مثبت سرگرمیوں کے ذریعے خواجہ سراؤں کو غیر اخلاقی سرگرمیوں اورناچ گانے سے ہٹایا جاسکے۔

ای ایف ایف کے زیر اہتمام پنجاب ٹرانس جینڈر اسپورٹس فیسٹیول میں کلمبنگ، سرفنگ، فٹبال، ٹیبل ٹینس، باسکٹ بال، ہینڈبال، کرکٹ، سائیکلنگ اور آرچری کے مقابلے ہوں گے، اسپورٹس مقابلوں کے لیے ٹیموں کی رجسٹریشن جولائی میں شروع ہوجائے گی۔ منتظمین کے مطابق کھیلوں کے ان مقابلوں میں ملکی ٹرانس جینڈرکھلاڑیوں کوبھی مہمان کے طورپر مدعوکیا جائے گا تاکہ پاکستانی خواجہ سرا ان کے تجربات سے سیکھ سکیں، ای ایف ایف پُرامید ہے کہ کھیلوں کے ان مقابلوں میں شرکت کے حوالے سے خواجہ سراؤں کی حوصلہ افزائی ہوگی۔

واضح رہے کہ اپنی نوعیت کے ان منفرد مقابلوں کا انعقاد رواں سال ستمبر کے پہلے ہفتے میں متوقع ہے۔

The post پنجاب میں خواجہ سراؤں کے مابین کھیلوں کے مقابلے کروانے کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2HQWv8S
via IFTTT

No comments:

Post a Comment