اسلام آباد: وفاقی دارلحکومت میں فیصل چوک پر کتابیں بیچنے والا لڑکا 15سالہ فلک شیر پولیس ٹیم کو دیکھ کر بھاگا تو تیز رفتار گاڑی کے نیچے آ کر جاں بحق ہوگیا۔
اسلام آباد پولیس میں بھکاریوں کے خلاف آپریشن کر رہی تھی، فلک شیر ڈرکر بھاگا اور لقمہ اجل بن گیا۔ پولیس نے گاڑی ڈرائیور حبیب ظفر کو گرفتار کیا لیکن جلد ہی ضمانت پر رہا کر دیا۔
متوفی فلک شیر کے ورثا نے ضیا مسجد نیو شکریال پر احتجاج کرتے ہوئے ایکسپریس وے کو بلاک کر دیا جس سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں اور ٹریفک بلاک ہوگئی۔ ورثا نے انصاف کیلئے چیف جسٹس سے نوٹس لینے کی درخواست کی ہے۔
فلک شیرکے والدکاکہناہے کہ اگرانصاف نہ ملاتوبچوں سمیت سپریم کورٹ کے سامنے خود کشی کرے گا۔ بتایاجا رہا ہے کہ فلک شیر مدرسے میں قرآن حفظ کر رہا تھا اور گزر بسر کیلیے کلر بکس بیچتا تھا۔ فلک شیر 10 بہن بھائیوں میں سے بڑا تھا۔
The post کتابیں بیچنے والے بچے کو گاڑی نے کچل دیا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2ycASAF
via IFTTT
No comments:
Post a Comment