لاہور: نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب حسن عسکری کا کہنا ہے کہ صاف اور شفاف الیکشن کرانے کے لیے آخری حد تک جائیں گے اور اس قومی ذمہ داری کو احسن طریقے سے نبھائیں گے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق نگراں وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری سے چیف سیکرٹری پنجاب اکبر درانی اور آئی جی پنجاب کلیم امام نے ملاقات کی جس میں آزادانہ، شفاف اور منصفانہ الیکشن کے انعقاد کو ہر قیمت پر یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
اس موقع پر نگراں وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری کا کہنا تھا کہ نگراں حکومت صاف اور شفاف الیکشن کرانے کے لیے آخری حد تک جائے گی، پر امن اور شفاف انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے جائیں گے، غیرجانبدارانہ الیکشن کو یقینی بنانا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔عام انتخابات کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو یکساں مواقع فراہم کریں گے۔
ڈاکٹر حسن عسکری نے چیف سیکریٹری پنجاب اکبر درانی اور آئی جی پنجاب کلیم امام سے کہا کہ آپ پروفیشنل آفیسرز ہیں، آپ کو اپنی ذمہ داریاں پیشہ وارانہ انداز میں ادا کرنی ہے، کوئی مداخلت یا دباؤ برداشت نہیں کرنا، آپ کی کارکردگی بولے گی تو کوئی انگلی نہیں اٹھاسکے گا، عام انتخابات میں ووٹرز پرامن اور آزادانہ ماحول میں اپنا حق رائے دہی استعمال کرسکیں گے جب کہ نگراں حکومت شفاف الیکشن کرانے کی قومی ذمہ داری کو احسن طریقے سے نبھائے گی۔
The post صاف شفاف الیکشن کرانے کیلیے آخری حد تک جائیں گے، نگراں وزیراعلیٰ پنجاب appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2JPMURL
via IFTTT
No comments:
Post a Comment