Tuesday, May 14, 2019

سیکیورٹی فورسز کے سرچ آپریشن میں 16 طالبان جنگجو ہلاک ایکسپریس اردو

کابل: افغانستان میں سیکیورٹی فورسز کے سرچ آپریشن کے دوران 16 طالبان جنگجو مارے گئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے صوبے فراہ میں مسلح طالبان جنگجوؤں نے پولیس چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا تاہم پولیس نے افغان فوج کی مدد سے حملہ آور جنگجوؤں کو پیچھے ہٹنے پر مجبور کردیا جس کے بعد علاقے میں مشترکہ سرچ آپریشن کا آغاز کیا گیا۔

افغان حکومت نے صوبے فراہ میں افغان افواج اور پولیس کے مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران 16 طالبان جنگجوؤں کی ہلاکت اور 21 کے زخمی ہونے کا دعویٰ کیا ہے، سرچ آپریشن میں ایک افغان فوجی ہلاک اور 2 زخمی بھی ہوئے جب کہ 2 بارودی سرنگوں کو بھی ناکارہ بنایا گیا۔

طالبان نے فراہ میں سرچ آپریشن کے دوران جنگجوؤں کی ہلاکت کے افغان حکومت کے دعوے کو مسترد کردیا ہے تاہم طالبان نے فراہ میں پولیس چیک پوسٹوں پر حملے کے ناکام ہونے پر بھی کسی قسم کا تبصرہ نہیں کیا۔

دوسری جانب چین اور ایران کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان نے گزشتہ روز تہران میں ایک اہم ملاقات کی اور افغانستان سمیت خطے میں قیام امن کی کوششوں سے متعلق تبادلہ خیال کیا، دونوں رہنماؤں نے افغانستان امن مذاکرات میں اپنا کردار ادا کرنے پر اتفاق کرتے ہوئے مذاکرات کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا۔

The post سیکیورٹی فورسز کے سرچ آپریشن میں 16 طالبان جنگجو ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2E6nDSw
via IFTTT

No comments:

Post a Comment