Thursday, May 16, 2019

صادق آباد میں نجی بینک میں دھماکے سے 19 افراد زخمی ایکسپریس اردو

صادق آباد: رحیم یار خان کی تحصیل صادق آباد میں نجی بینک میں دھماکے کے نتیجے میں 19 افراد زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق رحیم یار خان کی تحصیل صادق آباد میں نجی بینک کی چھت دھماکے کے بعد زمین بوس ہوگئی، جس سے 19 افراد زخمی ہوگئے، واقعے کے بعد امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر فوراً زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔ پولیس نے جگہ کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں جب کہ دھماکے کے نتیجے میں بینک کے باہر کھڑی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔

ڈی پی او رحیم یار خان کے مطابق 19 افراد زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ ابتدائی طور پر سیلنڈر کا دھماکا لگتا ہے تاہم فرانزک ٹیمیں دھماکے کی نوعیت معلوم کررہی ہیں۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے صادق آباد میں بینک میں دھماکے کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او بہاولپور سے رپورٹ طلب کرلی ہے جب کہ زخمی افراد کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

The post صادق آباد میں نجی بینک میں دھماکے سے 19 افراد زخمی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2LJ3QPa
via IFTTT

No comments:

Post a Comment