اسلام آباد: فرشتہ قتل کیس میں پولیس نے شک کی بنیاد پر 3 افراد کو گرفتار کرکے ایس ایچ او شہزاد ٹاؤن کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
ننھی فرشتہ قتل کیس میں ایس ایچ او شہزاد ٹاؤن کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، مقدمہ مقتول بچی فرشتہ کے والد کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ واقعہ میں ملوث اہلکاروں اور ایس ایچ او کے خلاف مجرمانہ غفلت برتنے پر کارروائی کی جائے، ایف آئی آر کے بجائے پولیس اہلکار تھانے کی صفائیاں کرواتے رہے جب کہ ایس ایچ او نے بچی کو ڈھونڈنے کے بجائے کہا کہ کسی کے ساتھ بھاگ گئی ہوگی، بچی کو ڈھونڈنے اور ایف آئی آر کے اندراج کے لیے تھانے کے کئی چکر لگائے۔
دوسری جانب پولیس ذرائع کے مطابق شک کی بنیاد پر 3 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے جن میں 2 افغانی اور ایک پنجابی شامل ہیں، حراست میں لیے گئے افراد میں سے ایک شخص کی بیٹی مقتولہ کی سہیلی ہے، حراست میں لیے گئے افراد مقتول بچی کے ہمسائے کے لوگ ہیں۔
The post فرشتہ قتل کیس میں 3 افراد گرفتار، ایس ایچ او کیخلاف مقدمہ درج appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2YHN6cU
via IFTTT
No comments:
Post a Comment