Wednesday, May 1, 2019

شائقین میں کرکٹ کا بخار مزید بڑھانے کا اہتمام ایکسپریس اردو

 لندن: آئی سی سی نے شائقین میں کرکٹ کا بخار مزید بڑھانے کا اہتمام کرلیا۔

رواں ماہ کے آخر میں انگلینڈ میں شروع ہونے والے ورلڈ کپ کو مزید چار چاند لگانے اور شائقین میں کھیل کے بارے میں شوق کو مزید بھڑکانے کیلیے ’سٹی سیلیبریشنز‘ کا اہتمام کیا جارہا ہے، جس میں تمام 10 میزبان شہروں میں ورلڈ کپ کے دوران میلے سجائے جائیں گے، ان کا اہتمام ناٹنگھم، ٹاؤنٹن، ساؤتھمپٹن، مانچسٹر، لیڈز، ڈرہم، برمنگھم اور لندن کے فین زونز جبکہ کارڈف اور برسٹل کے سٹی ایکٹیویٹی سینٹرز میں کیا جائے گا۔

شائقین کو ایک ساتھ کرکٹ کے براہ راست ایکشن سے لطف اندوز ہونے کا موقع میسر آئے گا،اس کے ساتھ دیگرکرکٹ سرگرمیاں بھی ہوں گی، مختلف علاقوں کے کھانے موجود ہوں گے، موسیقی اور انٹرٹینمنٹ کا بھی اہتمام کیا جائیگا۔ منتظمین نے ان فین زونز اور سینٹرز میں شائقین کو مکمل طور پر محفوظ ماحول فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے، ان زونز میں داخلہ فری ہوگا۔

پہلا میلہ تین روز تک ناٹنگھم میں سجے گا، ٹاؤنٹن میں 2 روزہ جشن ہوگا، ساؤتھمپٹن اور مانچسٹر میں 14 سے 16 جون تک شائقین ان فین زونز میں لطف اندوز ہونگے، اسی طرح دوسرے وینیوز پر بھی الگ الگ تاریخوں پر جشن کا اہتمام کیا گیا ہے۔

ٹورنامنٹ کے ڈائریکٹر اسٹیو ایلورتھی نے کہاکہ ٹکٹوں کی فروخت سے ہی اندازہ ہوچکا کہ اس میگا ایونٹ کے حوالے کتنا جوش و خروش پایا جاتا ہے، اسی لیے ہم نے ہر وینیو میں شائقین کیلیے جشن کا اہتمام کیا ہے۔

The post شائقین میں کرکٹ کا بخار مزید بڑھانے کا اہتمام appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2IS5LPk
via IFTTT

No comments:

Post a Comment