کوئٹہ: متحدہ اپوزیشن کی جانب سے ہڑتال کی کال پر کوئٹہ میں شٹر ڈاؤن ہڑتال جاری ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق متحدہ اپوزیشن کی جانب سے ہڑتال کی کال کے بعد اپوزیشن جماعتیں اور تاجر حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ بھی کریں گے جب کہ مرکزی انجمن تاجران نے بھی شٹر ڈاؤن ہڑتال کی حمایت کی ہے۔
واضح رہے اپوزیشن کی جانب سے ہڑتال دہشت گردی کے حالیہ واقعات، مہنگائی اورترقیاتی منصوبوں کے لیے فنڈز کے عدم اجراء کے خلاف کی گئی ہے۔
The post متحدہ اپوزیشن کی کال پر کوئٹہ میں شٹرڈاؤن ہڑتال appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2Hp59i5
via IFTTT
No comments:
Post a Comment