Thursday, May 16, 2019

نیوزی لینڈ مساجد حملوں پر فلم بنانے کا فیصلہ ایکسپریس اردو

قاہرہ: مصر سے تعلق رکھنے والے ہدایت کار نے نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی مساجد پر ہونےو الے دہشتگردانہ حملوں پر فلم بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

رواں سال 15 مارچ کا دن دنیا کی تاریخ میں سیاہ ترین دن کے طور پر یاد رکھاجائے گا۔ 15 مارچ کو نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی 2 مساجد پر عیسائی انتہاپسند نے ظلم و بربریت کی انتہا کرتے ہوئے 51 مسلمانوں کو شہید کردیا تھا۔

اس حملے کا اثر پوری دنیا پر پڑا اوردنیا بھر نے مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیاجس میں نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جینسڈا آرڈرن پیش پیش رہیں اور اپنی نرم طبعیت اورمسلمانوں سے اظہار یکجہتی سے دنیا بھر کے مسلمانوں کا دل جیت لیا۔

15 مارچ کو ہونے والے ان حملوں پر مصر سے تعلق رکھنے والےہدایت کار معیز مسعود نے فلم بنانے کا فیصلہ کیاہے۔ فلم کاٹائٹل ’ہیلو برادر‘ رکھا گیا ہے۔ یہ ٹائٹل حملے میں شہید ہونے والے 71 سالہ شخص کے آخری الفاظ سے متاثر ہوکر رکھاگیا ہے۔

معیز مسعود کا فلم بنانے کے حوالے سے کہنا ہے کہ 15 مارچ کو دنیا نے انسانیت کے خلاف ناقابل یقین جرم ہوتے ہوئے دیکھا ۔ فلم کی کہانی لوگوں کو متاثرین کے قرب لانے میں مدد کرے گی جس سے ہم سب ایک دوسرے کو بہتر انداز میں سمجھ سکیں گے۔ اس کے علاوہ فلم میں نفرت، بنیاد پرستی اور دہشتگردی کی جڑکی وجہ کو دکھایاجائےگا۔

The post نیوزی لینڈ مساجد حملوں پر فلم بنانے کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2Vp6JEx
via IFTTT

No comments:

Post a Comment