Friday, May 17, 2019

ورلڈ کپ سے قبل پاکستان ڈولتی کشتی کے سوراخ بھرنے کیلیے کوشاں ایکسپریس اردو

 لاہور:  پاکستان ورلڈکپ سے قبل ڈولتی کشتی کے سوراخ بھرنے کیلیے کوشاں ہے۔

15رکنی قومی ورلڈکپ اسکواڈ میں محمد حفیظ کو بھی شامل کیا گیا،وہ ہاتھ کاآپریشن کرانے کے بعد بحالی فٹنس کے لیے کوشاں ہیں،گھٹنے میں مسائل کے باوجود عماد وسیم کو فٹنس ٹیسٹ پاس کیے بغیر ٹیم میں جگہ مل گئی، بعد ازاں شاداب خان کے خون میں خطرناک وائرس کی نشاندہی ہوئی اور وہ انگلینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز سے باہر ہوگئے۔

محمد عامر کو بطور اضافی کھلاڑی شامل کرتے ہوئے امید کی جا رہی تھی کہ وہ کارکردگی دکھاکر ورلڈکپ اسکواڈ میں شامل ہوسکتے ہیں۔

پہلے بارش زدہ ون ڈے میں ایک بھی اوور نہ کرا پانے کے بعد عامر چکن پاکس کا شکار ہوگئے،چھوت کی بیماری ہونے کی وجہ سے انھیں دیگر کرکٹرز سے الگ ہوکر لندن میں اپنے سسرال میں رہنا پڑا،اس دوران پاکستانی بولنگ خاصی بے اثر نظر آئی تاہم اب اچھی خبریں آنا شروع ہوگئی ہیں،خون کی رپورٹ کلیئر آنے پر شاداب خان گذشتہ روز اسلام آباد سے لندن روانہ ہوگئے۔

اسپنرجمعے کو ڈاکٹر پیٹرک کینڈی سے معائنہ کرانے کے بعد پیر کو اسکواڈ جوائن کرلیں گے، افغانستان اور بنگلہ دیش کیخلاف24اور 26 مئی کو ہونے والے وارم اپ میچز میں شاداب کی شرکت کا فیصلہ ڈاکٹر کی ہدایات کے مطابق کیا جائے گا۔

دوسری جانب موجودہ صورتحال میں مینجمنٹ محمد عامر جیسے تجربہ کار بولر کی کمی محسوس کرنے لگی ہے،صحتیاب ہونے کی صورت میں پیسر کو آخری ون ڈے اور ورلڈکپ اسکواڈ میں شامل کرنے پر سنجیدگی سے غور ہونے لگا۔

انگلینڈ کیخلاف اچھی فارم کا مظاہرہ کرنے والے آصف علی کو بھی شامل کیے جانے کا قوی امکان ہے،پہلے سے منتخب 15رکنی اسکواڈ سے آؤٹ آف فارم فہیم اشرف کے ساتھ بغیر کوئی میچ کھلائے عابد علی کو بھی فارغ کرنے کا امکان ہے۔ یاد رہے کہ ورلڈکپ سے قبل ٹیموں کو 23مئی تک تبدیلیوں کی اجازت ہے۔

The post ورلڈ کپ سے قبل پاکستان ڈولتی کشتی کے سوراخ بھرنے کیلیے کوشاں appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2WMxZ1f
via IFTTT

No comments:

Post a Comment