Sunday, May 26, 2019

مقبوضہ کشمیر میں ایک اور بھارتی اہلکار کی سرکاری رائفل سے خود کشی ایکسپریس اردو

 سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں تعینات بھارتی فوج کے اہلکار نے دوران ڈیوٹی خود کو سرکاری رائفل سے گولی مار کر خود کشی کرلی۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع بارہ مولا میں کے ایک فوجی کیمپ میں بھارتی فوج کے اہلکار نے ذہنی دباؤ کے باعث سرکاری رائفل سے گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

سپاہی بٹینی تیروپتی راؤ بھارتی فوج کی انجینیئرنگ ریجمنٹ-22 میں سپاہی کے عہدے پر ہمارے پتن فوجی کیمپ میں تعینات تھا۔ سپاہی کو فوری طور پر آرمی اسپتال منتقل کیا گیا تاہم زیادہ خون بہہ جانے کے باعث وہ دوران علاج ہی دم توڑ گیا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی پست ہمتی اور ذہنی دباؤ کے باعث خودکشی اور معمولی جھگڑے پر ساتھی اہلکاروں کو قتل کرنے کے واقعات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے، 2017 سے تاحال 426 اہلکار خودکشی اور آپس کے جھگڑے میں ہلاک ہوئے۔

یاد رہے کہ بھارتی وزارت دفاع نے 2014 میں ایک سروے بھی جاری کیا تھا جس میں ہر تیسرے دن ایک بھارتی فوجی کے خود کشی کرنے کا انکشاف کیا گیا تھا۔

 

 

The post مقبوضہ کشمیر میں ایک اور بھارتی اہلکار کی سرکاری رائفل سے خود کشی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2Wrr2pg
via IFTTT

No comments:

Post a Comment