Friday, May 17, 2019

توہین عدالت کیس؛ ڈائریکٹر ایل ڈی اے لاہور ہائی کورٹ سے گرفتار ایکسپریس اردو

ڈائریکٹر ایل ڈی اے محمد نعمان کو توہین عدالت کیس میں کمرہ عدالت سے گرفتار کرلیا گیا۔

لاہور ہائیکورٹ میں ڈی جی ایل ڈی اے اور ڈائریکٹر ایل ڈے کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی، جسٹس امیر بھٹی نے ریمارکس دیے کہ شرم آنی چاہیے ایل ڈی اے کو دوسروں کو عدالتوں سے جھوٹ بولنے کا کہتے ہیں، آپ کی جرات کیسی ہوئی عدالت کی معاونت کرنے والے پر جانبداری کا الزام لگایا، ایل ڈی اے میں آوے کا آواہ ہی بگڑا ہوا ہے۔

دوران سماعت ڈائریکٹر ایل ڈی اے محمد نعمان نے عدالت سے معافی مانگ لی تاہم جسٹس امیر بھٹی نے کہا کہ آپ معافی اپنے پاس رکھیں،  کس کی جرات ہے جو عدالت کے حکم میں رکاوٹ ڈالے۔ جسٹس امیر بھٹی کے حکم پر کمرہ عدالت میں ڈائریکٹر ایل ڈی اے محمد نعمان گرفتار کرلیا گیا، انسپکٹر شفیق بندیشہ نے ڈائریکٹر ایل ڈی اے محمد نعمان کو ہتھکڑیاں لگائیں۔

واضح رہے ڈائریکٹر ایل ڈی اے نے عدالت میں درست معاونت کرنے پر لیگل ایڈوائزر وقار اے شیخ کی ڈی جی کو شکایات کی تھی۔

The post توہین عدالت کیس؛ ڈائریکٹر ایل ڈی اے لاہور ہائی کورٹ سے گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/30rl1Z1
via IFTTT

No comments:

Post a Comment