اسلام آباد: ہریش کمپنی کیس میں سابق صدر آصف زرداری نے ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواست دائر کردی ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں سابق صدر آصف زرداری نے ہریش کمپنی کیس میں ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواست دائر کی ہے، درخواست میں کہا گیا ہے کہ نیب نے کل ہریش کمپنی کیس میں طلب کیا ہے تاہم گرفتاری کا خدشہ ہے لہذا عدالت نیب کو گرفتاری سے روکے اور ضمانت منظور کی جائے۔
دوسری جانب اسلام آباد ہائیکورٹ کا 2 رکنی بینچ سابق صدر کی عبوری ضمانت کی درخواستوں پر آج سماعت کرے گا جس میں ضمانت میں توسیع دینے یا نہ دینے کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔
نیب نے گزشتہ روز آصف علی زرداری کی درخواستوں پر جواب جمع کروا دیا تھا جس میں کہا گیا ہے کہ جعلی اکاؤنٹس کے 8 مقدمات میں آصف زرداری کا کردار سامنے آچکا ہے لہذا آصف زرداری کی درخواست ضمانت مسترد کی جائے۔
واضح رہے کہ سابق صدر اور شریک چیئرمین پیپلزپارٹی آصف زرداری جعلی اکاؤنٹ کیس میں پہلے ہی 5 مقدمات میں عبوری ضمانت پر ہیں۔
The post ہریش کمپنی کیس؛ آصف زرداری نے ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواست دائر کردی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2W7I5MQ
via IFTTT
No comments:
Post a Comment