میران شاہ: پشتون تحفظ مومنٹ کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ نے ساتھیوں کے ہمراہ میرانشاہ میں چیک پوسٹ پر فائرنگ کی اور چیک پوسٹوں پر موجود جوانوں کے خلاف نعرے بازی کی۔
ذرائع کے مطابق رکن قومی اسمبلی اور پشتون تحفظ مومنٹ کے رہنما محسن داوڑ میرانشاہ کےعلاقے بویا میں مسلح ساتھیوں سمیت موجود ہیں اور عوام کو پاک فوج اور ریاست کے خلاف مسلسل اکسارہے ہیں جب کہ محسن داوڑ کے ساتھیوں نے ہتھیار بھی اٹھا رکھے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ محسن داوڑ نے ساتھیوں کو چیک پوسٹوں پر موجود جوانوں کے خلاف اکسایا جس کے بعد محسن داوڑ نے ساتھیوں کے ہمراہ میرانشاہ میں چیک پوسٹ پر فائرنگ کی اور چیک پوسٹوں پر موجود جوانوں کے خلاف نعرے بازی کی۔
The post پی ٹی ایم رہنما محسن داوڑ کی ساتھیوں کے ہمراہ میرانشاہ میں چیک پوسٹ پر فائرنگ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2EyhZZn
via IFTTT
No comments:
Post a Comment