ریاض: حکومت نواز سعودی اخبار نے اپنے اداریے میں امریکا سے ایران پر سرجیکل اسٹرائیک کرنے کا مطالبہ کردیا۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کے موقر اور حکومت نواز اخبار عرب نیوز نے اپنے ایک اداریے میں لکھا کہ ایران کی دھمکیوں کے تناظر میں اور حال ہی میں سعودی تیل بردار بحری جہازوں پر حملے کے بعد امریکا کو ایران پر سرجیکل حملے شروع کر دینے چاہیئے۔
سعودی اخبار نے امریکا کے ایران پر سرجیکل اسٹرائیک کو منطقی قدم قرار دیتے ہوئے مزید لکھا کہ امریکا نے شام کی کیمیائی ہتھیار سازی کی تنصیبات کو نشانہ بنا کر پہلے ہی مثال قائم کر دی تھی اور ایک بار پھر خطے میں امریکی کارروائی کی ضرورت ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں : امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی سے خطے کا امن خطرے میں پڑ گیا
اداریے میں کہا گیا کہ امریکا کی جانب سے ایران پر اقتصادی پابندیوں کے واضح نتائج ابھی تک سامنے نہیں آسکے ہیں اور نا ہی ایران اپنی سرگرمیوں سے باز آیا ہے اس لیے امریکا کو حملے کردینا چاہیئے۔ ایران پر دباؤ ڈالنے کے لیے دیگر عالمی قوتوں کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔
واضح رہے کہ ایران کی جانب سے عالمی جوہری معاہدے کی بعض شقوں سے دستبردار ہونے اور جوہری توانائی پروگرام کو جاری رکھنے کے عزم کے اظہار کے بعد امریکا نے پہلے ہی قطر میں اپنے فوجی کیمپ میں فائٹر جیٹ طیارے اور طیارے بردار بحری بیڑا پہنچا دیا ہے۔
The post امریکا ایران پر سرجیکل اسٹرائیک کردے، سعودی میڈیا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2VslPZW
via IFTTT
No comments:
Post a Comment