Friday, May 17, 2019

تجاوزات کیس میں میئر اسلام آباد اور چیئرمین این ایچ اے طلب ایکسپریس اردو

 اسلام آباد: سپریم کورٹ نے تجاوزات کیس میں میئر اسلام آباد اور نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) کے چیئرمین کو طلب کرلیا۔

سپریم کورٹ میں سنٹورس مال تجاوزات کیس کی سماعت ہوئی تو عدالت نے میئر اسلام آباد اور چیئرمین این ایچ اے کو طلب کر لیا۔ عدالت نے کہا کہ آگاہ کیا جائے اسلام آباد اور ہائی ویز سے تجاوزات کے خاتمہ کیلئے کیا اقدامات کئے، تمام کارروائیوں کی تصاویر پر مبنی رپورٹ پیش کی جائے۔

چیئرمین سی ڈی اے نے عدالت میں پیش ہوکر بتایا کہ سنٹورس سے سروس روڈز واگزار کروا لی ہیں، بلیو ایریا سمیت شہر بھر میں بھرپور آپریشن جاری ہے، اسلام آباد کو جلد تجاوزات سے پاک کر دینگے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ہر گزرتے دن کیساتھ تباہ ہو رہا ہے، قائم مقام چیف جسٹس

قائمقام چیف جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ کشمیر ہائی وے اور ایکسپریس وے کا برا حال ہے، بڑی شاہراہوں پر پیدل چلنے والوں کیلئے پیڈسٹرین برج بھی نہیں، اسلام آباد کی سڑکیں کسی صورت بلاک نظر نہ آئیں اور کسی بڑی سڑک پر یوٹرن نہیں ہونا چاہیے، اسلام آباد میں پبلک ٹرانسپورٹ کی سہولت کیوں نہیں ہے؟۔

جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیے کہ دارالحکومت کی سڑکوں پر لگے ریفلیکٹر بھی خراب ہیں، مجھے گاڑی چلاتے ہوئے چالیس سال ہوچکے ہیں، اسلام آباد میں گاڑی چلانا میرے لیے ممکن نہیں، بھارہ کہو سے مری کی طرف جانا محال ہوُچکا ہے اور ایمبیسی روڈ کی گرین بیلٹ پر بھی قبضہ ہوُچکا ہے۔

کیس کی مزید سماعت دو ہفتے کے لیے ملتوی کردی گئی۔

The post تجاوزات کیس میں میئر اسلام آباد اور چیئرمین این ایچ اے طلب appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2Q9Ge4S
via IFTTT

No comments:

Post a Comment