Tuesday, May 14, 2019

سعودی عرب میں تیل کی پائپ لائنوں پر دہشت گردوں کا حملہ ایکسپریس اردو

ریاض: سعودی عرب میں تیل کی تنصیبات اور پائپ لائنوں پر دہشت گردوں نے بارود بردار ڈرون سے حملہ کر دیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کے مشرقی صوبے میں واقع بندرگاہ ينبع البحر کی تیل کے دو پمپنگ اسٹیشن کو دہشت گردوں نے نشانہ بنایا ہے، ان پمپنگ اسٹیشن سے تیل سپلائی کی جاتی ہے تاہم کسی قسم کے نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔ دہشت گرد حملے سے متعلق مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

سعودی عرب کے وزیر توانائی خالد الفالح نے میڈیا کو بتایا کہ تیل کی تنصیبات کو ڈرون سے نشانہ بنایا گیا جس کے لیے ڈرون میں بارود بھرا گیا تھا۔ ڈرون کو تحویل میں لے لیا گیا ہے اور تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں : آبنائے ہرمز کے نزدیک سعودی عرب کے تیل بردار بحری جہازوں پر حملہ

دوسری جانب دو روز قبل خلیج عمان میں سعودی عرب کے دو تیل بردار بحری جہازوں پر حملہ کیا گیا تھا، ان میں سے ایک جہاز سعودی عرب سے امریکا کو تیل فراہم کرنے پر مامور تھا۔ جس پر امریکا اور سعودیہ نے ایران پر شک کا اظہار کرتے ہوئے مشترکہ تحقیقات کا اعلان کیا تھا۔

 

The post سعودی عرب میں تیل کی پائپ لائنوں پر دہشت گردوں کا حملہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/30g5jQ9
via IFTTT

No comments:

Post a Comment