Sunday, July 28, 2019

شیر شاہ میں آتشزدگی سے پرانے کپڑوں کے 5 گودام خاکستر ایکسپریس اردو

کراچی:  شیرشاہ میں پرانے کپڑوں کے 5 گوداموں میں لگنے والی آگ پر قابو پا نے کی کوشش  اور کولنگ کا عمل جاری ہے، فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ پانی کی سپلائی رکنے کی وجہ آگ پر مکمل قابو پانے میں مزید وقت لگ سکتا ہے گودام میں پرانے کپڑوں کی گانٹھیں موجود ہیں جن میں آگ لگی ہوئی ہے عملہ جیسے ہی گانٹھیں ہٹاتا ہے تو آگ پھر بھڑک جاتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ہفتے کی صبح شیرشاہ کے قریب پرانے کپڑوں کے گوداموں میں لگنے والی خوفناک آگ پرکئی گھنٹے گزر جانے کے باوجود مکمل طور پر قابو نہیں پایا جاسکا ہے آتشزدگی کے باعث گودام کی عمارت کو خطرناک قرار دے دیا گیا ہے عمارت کی چھتوں اور دیواروں میں دراڑیں پڑچکی ہیں جو کسی بھی وقت گرسکتی ہیں آگ پر قابو پانے کے لیے فائربریگیڈ کے عملے کو پانی کی کمی کا بھی سامنا ہے ، اتوار کو موقع پر موجود لانڈھی فائر اسٹیشن کے انچارج اشتیاق احمد نے بتایا کہ اتوار کی صبح فائر بریگیڈ کا عملہ عقب سے2 گوداموں کی دیواریں توڑ کر راستہ بناکر اندر داخل ہوا تو اندر کپڑوں کی گانٹھوں میں آگ بھڑکی ہوئی تھی جس پر فائر بریگیڈ کے عملے نے ایک باؤزر اور6 فائر ٹینڈرز کی مدد سے قابو پانے کی کوشش شروع کردی تھی۔

انھوں نے بتایا کہ گوادم کے سامنے والے حصے میں لگنے والی آگ پر قابو پانے کے بعد کولنگ کا عمل شروع کردیا گیا ہے ، شام کو ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے ڈپٹی چیف فائر آفیسر امتیاز افضل نے بتایا کہ فائر بریگیڈ کے عملے نے 34 گھنٹوں کی سخت کوشش کے بعد پرانے کپڑوں کے گوداموں میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا ہے جبکہ کولنگ کا عمل جاری ہے انھوں نے بتایا کہ واٹر بورڈ کی جانب سے فائربریگیڈ کے عملے کو پانی کی فراہمی رک گئی تھی۔

جس کے باعث عملے کو آگ بجھانے میں دشواری کا سامنا تھا، آگ پر قابو پانے کے لیے آخری بار واٹر بورڈ کی جانب سے 4 واٹر ٹینکر بھیجے گئے تھے اور واٹر ٹینکر خالی ہونے کے بعد پانی بھرنے گئے تھے لیکن واپس نہیں آئے انھوں نے بتایا کہ ایک کمپاؤنڈ میں پرانے کپڑوں کے 5 گودام تھے جس میں آگ بھڑکی تھی جبکہ دیگر کمپاؤنڈ کے گوداموں کے مالکان نے اپنا سامان نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کردیا ہے انھوں نے بتایا اس وقت فائربریگیڈ کی 8 گاڑیاں اور ایک باؤزر موقع پر موجود ہیں جس کی مدد سے آگ پر قابو پانے کی کوشش کی جارہی ہے آخری اطلاعات کے مطابق واٹر بورڈ حکام نے 2 پانی کے ٹینکر موقع پر بھیج دیے ہیں جبکہ فائربریگیڈ کی گاڑیاں بھی پانی بھر کر موقع پر پہنچ گئی ہیں جبکہ سائٹ فائر اسٹیشن پر کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی کی فراہمی کے بعد سائٹ فائر اسٹیشن سے بھی پانی کی فراہمی شروع ہوگئی تھی۔

The post شیر شاہ میں آتشزدگی سے پرانے کپڑوں کے 5 گودام خاکستر appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2MlXmEt
via IFTTT

No comments:

Post a Comment