Sunday, July 28, 2019

کراچی سمیت سندھ بھر میں مون سون کی بارش سے موسم خوش گوار ایکسپریس اردو

کراچی سمیت سندھ کے دیگر شہروں میں مون سون کی بارش سے موسم خوش گوار ہوگیا اور شہریوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے۔

کراچی کے بعض علاقوں میں تیز اور کہیں ہلکی بوندا باندی ہوئی جس سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور لوگوں نے ابرِ رحمت برسنے پر خدا کا شکرادا کیا۔

بارش کا چھینٹا پڑتے ہی کئی علاقوں کی بجلی بند ہوگئی اور نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔ سڑکوں پر پانی کھڑا ہونے سے ٹریفک کی روانی متاثر رہی اور شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

برسات کے باعث طلبہ کو درپیش مشکلات کے پیش نظر نجی اسکولوں کے انتظامیہ نے اپنے اسکول بند رکھنے کا اعلان کردیا جبکہ دفاتر میں بھی حاضری معمول سے کم رہی۔ شہر قائد میں سب سے زیادہ بارش گلشنِ حدید میں 12 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

حیدرآباد، سانگھڑ، نوابشاہ، ٹنڈوالہیار، ٹنڈومحمدخان، میرپورخاص ، تھرپارکر میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی۔

محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت سندھ کے دیگر شہروں کے لئے اربن فلڈنگ کا الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگلے 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران مون سون بارشوں کا سسٹم سندھ پر اثر انداز ہوگا اور موسلا دھار بارش ہوسکتی ہے۔

The post کراچی سمیت سندھ بھر میں مون سون کی بارش سے موسم خوش گوار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2K0145q
via IFTTT

No comments:

Post a Comment