Tuesday, September 24, 2019

آزاد کشمیرمیں زلزلہ سے جاں بحق افراد کی تعداد 26 ہوگئی ایکسپریس اردو

آزاد کشمیر: زلزلہ سے جاں بحق افراد کی تعداد 26 ہوگئی جب کہ زلزلے کے باعث 452 افراد زخمی ہوئے۔

ضلعی انتظامیہ میرپورکے مطابق آزاد کشمیرمیں زلزلہ سے جاں بحق افراد کی تعداد 26 ہوگئی اور452 افراد زخمی ہوئے۔ زلزلے کے باعث جاتلاں کا روڈ انفراسٹرکچرمکمل طورپرتباہ جب کہ جاتلاں سے منگلا جانے والی مرکزی شاہراہ اورمتعدد پل زمین بوس ہوگئی۔

دوسری جانب زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں شہریوں کودوہری مصیبت کا سامنا ہے۔ زلزلے سے لوگوں کے گھر اور کاروبار تباہ ہوگئے۔ زلزلے کے بعد سے اب تک بجلی بحال نہ کی جا سکی، بجلی کے کھمبے اور ان پرلگے ٹرانسفارمرزمین پر گرے ہوئے ہیں، زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں پینے کی پانی کی بھی شدید قلت ہوگئی۔

مزید پڑھئے: آزاد کشمیرمیں زلزلے سے تباہی،25 افراد جاں بحق اور 400 سے زائد زخمی

زلزلے نے زیرزمین پانی بھی گدلا اورناقابل استعمال کر دیا، بجلی کی عدم دستیابی کے باعث کچھ علاقوں میں لگائے گئے واٹر پلانٹس بھی نہیں چل سکے،  زلزلے کے باعث کھانے پینے سے محروم لوگوں نے زلزلے کے آفٹر شاکس کے خوف سے رات جاگ کر گزاری، لوگوں کے گھروں کی بیرونی دیواریں گرنے سے پل منڈا، سانگ، سنوال شریف سمیت ملحقہ علاقوں میں چوری کی بھی وارداتیں ہوئیں۔

پاک فوج کے دستے متاثرہ علاقوں کے سروے کیلئے پہنچ گئے جب کہ پنجاب حکومت کی ہدایت پرریسکیو ٹیمیں بھی میرپورپہنچ گئیں ۔ ریسکیو 1122 کی 5 امدادی گاڑیاں اور جان بچانے والا دیگر سامان بھی ٹیموں کے ہمراہ ہے۔

واضح رہے کہ آزاد کشمیرمیں زلزلے کے نتیجے میں 25 افراد جاں بحق اور400 سے زائد زخمی ہوگئے تھے جب کہ اسلام آباد سمیت پنجاب اورخیبرپختونخوا کے کئی شہروں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔

The post آزاد کشمیرمیں زلزلہ سے جاں بحق افراد کی تعداد 26 ہوگئی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2kX6ynz
via IFTTT

No comments:

Post a Comment