Sunday, September 1, 2019

ایف بی آر غیر رجسٹرڈ ملازمین و افسران کے خلاف حرکت میں آگیا ایکسپریس اردو

 لاہور:  وفاقی و صوبائی سرکاری محکموں کے غیر رجسٹرڈ ملازمین و افسران کے خلاف ایف بی آر حرکت میں آگیا۔

ذرائع کے مطابق لاہور میں وفاقی و صوبائی اداروں کے 3لاکھ 33ہزار 600 ملازمین ہیں، جن میں سے 4 لاکھ سے زائد سالانہ تنخواہ والے ایک لاکھ 53 ہزار سرکاری ملازمین و افسران ہیں۔

وفاقی و صوبائی اداروں میں 18303 فائلرز ، 19623 نان فائلرز اور 115403 سرکاری ملازمین تاحال غیر رجسٹرڈ ہیں۔ ریلوے ہیڈکوارٹر میں 1762 میں سے 985 سرکاری ملازمین غیر رجسٹرڈ ہیں۔ لیسکو ہیڈ آفس میں 9324 میں سے 7286 ملازمین، ایل ڈی اے آفس جوہر ٹاؤن میں 1365 میں سے 1190 ملازمین، واسا میں 2756 میں سے 1990 ملازمین، سول ایوی ایشن اے ایس ایف کے 307 میں سے 137 ملازمین، اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریٹ ہیڈ آفس میں 697 میں سے 301 ملازمین غیر رجسٹرڈ ہیں۔

ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ لاہور میں 848 میں سے 506 ملازمین غیر رجسٹرڈ جبکہ شیخ زید اسپتال میں 3147 میں سے 2767 ملازمین غیر رجسٹرڈ، گورنمنٹ کالج فار وویمن میں 42 میں سے 18 غیر رجسٹرڈ، جناح کالج میں 37 میں سے 16 غیر رجسٹرڈ، پائلٹ سکول لاہور میں 147 میں سے 82 ملازمین غیر رجسٹرڈ ، فاطمہ جناح اسپتال میں 168 ملازمین میں سے 65 غیر رجسٹرڈ ، بورڈ آف ریونیو اینڈ اری گیشن ڈیپارٹمنٹ میں 468 میں سے 102 ملازمین غیر رجسٹرڈ ہیں۔

The post ایف بی آر غیر رجسٹرڈ ملازمین و افسران کے خلاف حرکت میں آگیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2kaxrnT
via IFTTT

No comments:

Post a Comment