کراچی: ادارہ تحفظ ماحولیات سندھ نے خدا کی بستی یوسف بروہی گوٹھ میں 100 سے زائد اینٹوں اور مٹی کے برتن بنانے والے غیر قانونی بھٹے بند کرادیے۔
سیپا کی ٹیکنیکل ٹیم نے ڈائریکٹر ریجنل آفس سیپا اور ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل وارث گبول کی سربراہی میں پولیس کی مدد سے خطرناک فضائی آلودگی پھیلانے کے مرتکب غیر قانونی چلنے والے 100سے زائد اینٹوں اورمٹی کے برتن بنانے والے بھٹے بند کرادیے،بھٹے استعمال شدہ ٹائروں کے ٹکڑے اور کپڑے بطور ایندھن استعمال کررہے تھے جس سے اطراف کے رہائشی علاقوں میں فضائی آلودگی پھیل رہی تھی اور مکین سانس، دل اور جلد کی بیماریوں میں مبتلا ہورہے تھے۔
واضح رہے کہ سندھ کے قانون برائے تحفظ ماحول 2014 کی رو سے مقررہ حدود سے زائد ہر قسم کا فضائی اخراج قابل سزا جرم ہے جس کی روک تھام کے لیے سیپا کو مقررہ حد سے زائد فضائی آلودگی پھیلانے کی مرتکب کاروباری سرگرمیوں کو بند کرانے کا اختیار حاصل ہے۔
صوبائی مشیر ماحولیات مرتضیٰ وہاب نے سیپا ٹیم کی کارروائی کو سراہتے ہوئے انھیں شاباش دی ہے اور کہا ہے کہ ماحولیاتی آلودگی کا سبب بننے والے غیر قانونی کارخانوں کو قطعی برداشت نہیں کیا جائے گا۔
The post یوسف گوٹھ میں آلودگی پھیلانے والے 100 غیر قانونی بھٹے بند کر ادیے appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2rOenPw
via IFTTT
No comments:
Post a Comment