کراچی: دہائی کی بہترین آئی سی سی ٹی 20 سائیڈ کو آئی پی ایل ٹیم قرار دیا جانے لگا، اس میں 4 بھارتی، آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے 2، 2 جب کہ جنوبی افریقہ، افغانستان اور سری لنکا کا ایک ایک کھلاڑی شامل ہے۔
سابق کپتان راشد لطیف نے ٹویٹ میں آئی سی سی پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ یہ ٹائپنگ کی غلطی ہے وہ آئی پی ایل ٹی 20 ٹیم آف ڈکیڈ لکھنا بھول گئے۔
سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر نے بھی تائید کرتے ہوئے کہا کہ اس کی توقع بھی تھی۔ بعد ازاں شعیب نے اپنے یوٹیوب چینل پر کہا کہ میرے خیال میں آئی سی سی بھول چکی کہ پاکستان بھی اس کا ممبر اور ٹی 20 کرکٹ کھیلتا ہے۔
انھوں نے بابر اعظم کو منتخب نہیں کیا جو اس وقت ٹاپ رینکڈ پلیئر ہیں، پاکستان سے کسی ایک کھلاڑی کو بھی منتخب نہیں کیا گیا، ہمیں اس ٹی 20 ٹیم کی کوئی ضرورت نہیں کیونکہ آپ نے ورلڈ سائیڈ کی بجائے آئی پی ایل ٹیم کا اعلان کیا ہے۔
The post دہائی کی بہترین آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی سائیڈ آئی پی ایل کی ٹیم قرار appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/34P0vVY
via IFTTT
No comments:
Post a Comment