Saturday, December 26, 2020

آج کا دن کیسا رہے گا ایکسپریس اردو

حمل:
21مارچ تا21اپریل

کوئی ایسی توقع پوری ہو سکتی ہے جس کا کبھی آپ نے تصور بھی نہیں کیا ہوگا۔ کوئی نزدیکی سفر آپ کیلئے خوشگوار ثابت ہو سکتا ہے۔ ملازمت کے متلاشی تھوڑی سی کوشش اور کر لیں۔

ثور:
22 اپریل تا 20 مئی

تعلیمی سلسلے میں غیر متوقع طور پر کامیابی ہو سکتی ہے۔ محبوب سے وابستہ کوئی اہم توقع پوری ہو سکتی ہے لیکن اس سلسلے میں بے صبری کا مظاہرہ ہر گز نہ کریں۔

جوزا:
21 مئی تا 21جون

آپ کا دوست ایک بار پھر ’’ مار آستین ‘‘ بن کر آپ کو ڈسنے کی کوشش کر سکتا ہے۔ اس سے بچنے کو کوشش کریں۔ مکان یا زمین کے سلسلے میں آپ کو کسی نئی الجھن کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے۔

سرطان:
22جون تا23جولائی

عزیزوں کے ساتھ صلح تو ہو سکتی ہے اس کے باوجود وہ درپردہ سازش کا بازار گرم رکھیں گے۔ آمدنی و اخراجات کا تناسب یکساں رہے گا۔ جائیداد کی سودے بازی محتاط رہتے ہوئے کریں۔

اسد:
24جولائی تا23اگست

دماغ پر نت نئی پریشانیوں کا غلبہ رہے گا‘ عزیزوں کی جانب سے غافل نہ رہیں کسی کی سازش آپ کے گھریلو ماحول کو متاثر کر سکتی ہے۔ احتیاط کریں۔

سنبلہ:
24اگست تا23ستمبر

ابھی کاروبار جس سطح پر چل رہا ہے چلنے دیں۔ معمولی سی تبدیلی بھی نقصان کا موجب بن سکتی ہے۔ لہٰذا تمام فضولیات کو ترک کرکے صرف اپنے کاروبار ہی کو ترقی دینے کی کوشش کریں۔

میزان:
24ستمبر تا23اکتوبر

اب آپ شوق سے اپنے نئے کاروبار کا آغاز کر سکتے ہیں لیکن ذرا احتیاط سے اپنی سکیم کا ایک بار پھر اچھی طرح جائزہ لے لیں تاکہ کوئی خامی نہ رہے۔

عقرب:
24اکتوبر تا22نومبر

آپ کا مزاج قدرے گرم رہے گا کسی سے لڑائی جھگڑا ہر گز نہ کریں آپ ہی کا وقت ضائع ہوگا کسی کا کچھ نہیں جائیگا کسی کو دی ہوئی رقم غیر متوقع طور پر واپس مل سکتی ہے۔

قوس:
23نومبر تا22دسمبر

آپ کی بنائی ہوئی اکثر سکیمیں کامیابی کا جامہ پہن کر آپ کی مالی پوزیشن کو مضبوط کر سکتی ہیں جس سے آپ اپنا مقصد پورا کرنے میں کامیاب ہو سکتے ہیں۔

جدی:
23دسمبر تا20جنوری

شادی یا منگنی کا امکان روشن ہے۔ حالات قدرے تبدیل ہو سکتے ہیں اور آپ اپنے بگڑے ہوئے معاملات کو سلجھا سکیں گے۔ اولاد کی جانب سے کوئی خوشی حاصل ہو سکتی ہے۔

دلو:
21جنوری تا19فروری

جذبات ایک بار پھر آپ کو غلط راہوں پر لے جانے کی کوشش کر سکتے ہیں اور چند غلط فیصلے بھی آپ کر جائیں گے۔ جس کے نتیجے میں آپ اپنے چند ہمدردوں کو مخالف بنا لیں گے۔

حوت:
20 فروری تا 20 مارچ

آپ کو تو اب تک اندازہ لگا لینا چاہئے کہ یہ آتش مزاج ہی آپ کیلئے نقصان دہ ہے۔ دوسروں کا تو کچھ نہیں جاتا۔ ہانڈی ابلے گی تو اپنے ہی کنارے جلائے گی۔

The post آج کا دن کیسا رہے گا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2IMPUTO
via IFTTT

No comments:

Post a Comment