کراچی: کراچی سمیت سندھ کے تعلیمی اداروں میں تدریسی عمل مکمل طورپر بحال ہوگیا، پرائمری کلاسز، سیکنڈری اسکول، کالجز اور جامعات میں تدریسی عمل شروع ہوگیا۔
ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی طویل عرصے بعد تعلیمی سرگرمیاں مکمل طور پر بحال ہوگئیں، پیر یکم فروری کو کراچی سمیت سندھ بھر میں تعلیمی سلسلہ بحال ہوگیا ہے، پرائمری، نرسری تا آٹھویں جماعت، ہائر ایجوکیشن اور جامعات میں بھی تدریسی عمل شروع ہوگیا، پہلے مرحلے میں نویں، دسویں، گیارہویں اور بارہویں جماعت کے لیے تدریس کا عمل 18 جنوری کو شروع کیا گیا تھا۔
اسکولوں، کالجوں اور جامعات میں کورونا ایس او پیز پر عمل کے لیے تمام انتظامات کیے گئے ہیں، اسکولوں میں پرائمری، نرسری تا آٹھویں جماعتوں میں طالبعلموں کی حاضری نصف رہی، اسکولوں میں داخلی دروازے سے بچوں کو ماسک کے ساتھ داخل ہونے کی اجازت دی گئی جس کے بعد یونیفارم پر جراثیم کش اسپرے کیا گیا، ٹمپریچر گن کے ذریعے بخار چیک کیا گیا اور کلاسز میں ہینڈ سینی ٹائز کرائے گئے اور ڈیسک پر سماجی فاصلے کے ساتھ بٹھایا گیا۔
اساتذہ اور اسکول و کالج کے عملے نے بھی سختی سے ماسک، ہینڈ سینی ٹائزر اور حفاظتی اقدامات پر عمل کیا اس موقع پر اسکول آنے والے طالبعلموں کا کہنا تھا کہ آن لائن کلاسز سے زیادہ کلاس میں بیٹھ کر پڑھنا اچھا لگتا ہے، ہم اپنے دوستوں اور اساتذہ کو یاد کر رہے تھے، گھر بیٹھے بیٹھے بوراور تعلیمی نقصان بھی ہورہا تھا، تعلیمی ادارے کھلنے سے اب ہمارے امتحانات کی تیاری بھی اچھی ہوجائے گی، اسکول انتظامیہ کا کہنا تھا کہ طویل عرصے تک اسکول بند رہنے سے بچوں کا بہت تعلیمی نقصان ہوا ہے۔
حکومت کا تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ مثبت ثابت ہوگا، کورونا ایس او پیز پر عمل بھی کیا جارہا ہے، اگر کسی بھی تعلیمی ادارے میں کورونا کے کیس رپورٹ ہوتے ہیں تو حکومت کو چاہیے کہ تمام تعلیمی ادارے بند کرنے کے بجائے صرف اس ادارے کو کچھ وقت کے لیے بند کردیا جائے۔
تعلیمی ادارے دوبارہ کھلنے پر چیئرمین آل پرائیویٹ اسکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن سندھ کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کا اچھا قدم ہے، اچھی تعلیم کے لیے طالب علموں کی کلاس میں موجودگی بہت ضروری ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ صوبائی وزرائے تعلیم کے اجلاس کے بعد ملک بھر کے تعلیمی اداروں کو مرحلہ وار کھولنے کا فیصلہ کیا گیا تھا اور ملک بھر میں تعلیمی اداروں کی انتظامیہ کو کورونا وائرس کی ایس او پیز پر سختی سے عمل پیرا ہونے کی ہدایت کی گئی تھی۔
The post تعلیمی اداروں میں تدریسی عمل مکمل بحال appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3atPUlr
via IFTTT
No comments:
Post a Comment