Monday, February 1, 2021

کمزور ویسٹ انڈین ٹیم کی امیدیں بھاری بھرکم کورنویل سے وابستہ ایکسپریس اردو

چٹاگانگ:  کمزور ویسٹ انڈین ٹیم نے بنگلادیش کے خلاف ٹیسٹ امیدیں بھاری بھرکم راکھیم کورنویل سے وابستہ کرلیں۔

ویسٹ انڈین ٹیم نے بنگلادیش کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کا آغاز بدھ سے ہورہا ہے، کورونا وائرس کی وجہ سے تجربہ کار کیریبیئن کرکٹرز اس ٹور پر نہیں آئے، اس لیے کپتان بریتھ ویٹ کو ناتجربہ کار سائیڈ کا ساتھ حاصل ہے، انھیں امید ہے کہ 6 فٹ 5 انچ لمبے اور 140 کلوگرام وزنی اسپنر راکھیم کامیابی میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں، انھوں نے میزبان الیون کے خلاف ڈرا ہونے والے سہ روزہ وارم اپ میچ میں 5 وکٹیں لیں۔

کورنویل اب تک وہ 3 ٹیسٹ کھیل چکے، ان میں سے لکھنؤ میں افغانستان کے خلاف ایک میچ میں انھوں نے 7 وکٹیں لی تھیں۔

The post کمزور ویسٹ انڈین ٹیم کی امیدیں بھاری بھرکم کورنویل سے وابستہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2Yxxf2m
via IFTTT

No comments:

Post a Comment