Saturday, May 29, 2021

مثبت ٹیسٹ؛ 10 روز کیلیے الگ کردیا جائے گا ایکسپریس اردو

لاہور: پی ایس ایل 6کیلیے ابوظبی میں ٹیموں کو تاخیر سے جوائن کرنے والوں کو الگ فلور پرقرنطینہ کی مدت پوری کرنا ہوگی جب کہ کسی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تو 10روز کیلیے الگ کردیا جائے گا۔

پی ایس ایل6کیلیے ابوظبی میں مختلف ببلز تشکیل دیے ہیں،ببل ’’اے‘‘ کھلاڑیوں، معاون اسٹاف ارکان،میچ آفیشلز، ہوٹل اسٹاف اور پی سی بی آفیشلز کیلیے ہے، کراچی کے برعکس یہاں ایک ہوٹل میں 2 ٹیموں کو الگ الگ فلور پر رکھا گیا ہے۔

ببل ’’بی‘‘ ایک الگ ہوٹل میں بنایا گیا ہے جو براڈ کاسٹ عملے اور ایونٹ مینجمنٹ کیلیے مختص ہے،ببل ’’سی‘‘ گراؤنڈ اسٹاف کیلیے ہے۔

یاد رہے کہ کراچی میں میچز کے دوران ہوٹل اور گراؤنڈ اسٹاف کے بائیو ببل میں نہ ہونے کی وجہ سے بھی ایس او پیز کی سنگین خلاف ورزیاں ہوئیں۔

ابوظی کے بائیوببل کو تاخیر سے جوائن کرنے والوں کیلیے بھی الگ پالیسی بنائی گئی ہے، پہلا کورونا ٹیسٹ کلیئر ہونے پر کسی فرد کو پہلے سے موجود کھلاڑیوں،معاون اسٹاف،براڈ کاسٹرز یا دیگر کے فلور تک رسائی حاصل نہیں ہوگی،قرنطینہ کی مدت پوری ہونے تک اسے الگ منزل پر رہنا ہوگا۔

جنوبی افریقہ سے آنے والوں کو آٹھویں اور نویں دن پی سی آر ٹیسٹ میں کلیئر ہونے پر بائیو سیکیور ماحول کا حصہ بنایا جائے گا، کسی بھی کھلاڑی یا سپورٹ اسٹاف رکن میں علامات ظاہر ہوں اور ٹیسٹ مثبت آجائے تو اسے فوری طور پر دیگر سے الگ کردیا جائے گا،پھر10تک کسی الگ فلور پر قرنطینہ میں رہنا ہوگا،نویں اور دسویں روز کورونا ٹیسٹ منفی آنے پر ہی دوبارہ بائیوببل کو جوائن کرنے کی اجازت ہوگی۔

اگر کسی کی ماضی میں کورونا کا مریض رہنے کے سبب رپورٹ مثبت آئی تو سیرولوجی ٹیسٹ کیا جائے گا، ایونٹ کیلیے دستیاب وقت محدود ہونے کی وجہ سے مثبت رپورٹ والے کسی کھلاڑی کیلیے میچز میں شرکت کا امکان نہیں رہے گا۔

 

The post مثبت ٹیسٹ؛ 10 روز کیلیے الگ کردیا جائے گا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3p0znMC
via IFTTT

No comments:

Post a Comment