Friday, May 28, 2021

اوگرا نے ایل پی جی باؤزرز کو ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ کر لیا ایکسپریس اردو

 کراچی:  آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی اوگرا نے ایل پی جی باؤزرز کو ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ترجمان اوگرا عمران غزنوی نے بتایا کہ اوگرا نے ایل پی جی کی ترسیل کیلیے بڑی تعداد میں لائسنس جاری کیے ہیں لہٰذا اب مستقبل میں صرف لائسنس یافتہ باؤزرز کو ہی ایل پی جی کی ترسیل کی اجازت ہو گی۔

انھوں نے کہاکہ ایل پی جی فروخت کنند گان کو بھی ہدایت دی جاتی ہے کہ وہ عوام کی جان و مال کا خیال کریں۔ اوگرا عوام کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلیے پْرعزم ہے۔

ترجمان نے کہا کہ اوگرا ایل پی جی کی ترسیل میں حفاظت کے عالمی معیارات پرعمل درآمد کے لیے اسٹیک ہولڈرز کے تعاون کا طلب گار ہے۔

 

The post اوگرا نے ایل پی جی باؤزرز کو ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ کر لیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3fTHu9t
via IFTTT

No comments:

Post a Comment